Wed, 10 Aug 2016 11:53:33
حکومت کی طرف سے کسانوں کو دی جانے والی سبسیڈی کی رقم کو بینک قرضوں کے طور پر نہ سمجھیں اور نہ ہی اس رقم کی وصولی کیلئے کوئی قدم اٹھائیں۔یہ بات آج وزیر زراعت کرشنا بائرے گوڈا نے کہی۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 11:45:29
مہاراشٹرا اور ممبئی کرناٹک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ تھم جانے کے باوجود بھی سیلاب کی صورتحال میں کوئی سدھار نہیں آیا ہے۔ یہاں کی اہم ندیاں کرشنا، ویدگنگا اور دودھ گنگا اب بھی خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 11:39:04
حکومت کی طرف سے نافذ کوئی بھی فلاحی پروگرام اگر موثر طور پر عوام تک پہنچانے کیلئے افسران محنت کریں گے تو اسی وقت یہ پروگرام کامیاب ہوسکتاہے۔ یہ بات آج وزیر صحت کے آر رمیش کمار نے کہی۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 11:34:40
برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے شہر میں بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضے ہٹانے کیلئے چوتھے دن بھی انہدامی مہم جاری رہی۔ بعض مقامات پر بی بی ایم پی کے بلڈوزروں نے انہدام کیا تو دوسری طرف بی بی ایم پی افسران نے نالوں کے نقشوں کے مطابق مختلف جائیدادوں کا سروے جاری رکھا۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 11:31:02
شہر بنگلور میں 16؍ سال قبل ہوئے چرچ دھماکوں کے سلسلے میں سی آئی ڈی نے کلیدی ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔تلنگانہ کے نلگنڈہ میں کارروائی کرتے ہوئے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سی ایچ پرتاب ریڈی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے شہر کے جگجیون رام نگرم پولیس تھانہ کے حدود میں2000 کے دوران ہوئے چرچ دھماکہ کے سلسلے میں مفرور ملزم شیخ امیر علی عرف امیر علی (36) کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 02:57:52
وزیر اعظم نریندر مودی کے گؤرکشک اور دلتوں کو لے کر حال میں آئے بیانات کو شیو سینا نے فلمی ڈائیلاگ جیسابتایاہے۔شیوسینا کے ایم پی سنجے راوت نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم مودی کو فرضی گؤرکشکو ں کی فہرست سامنے لاناچاہئے۔سنجے راوت نے کہاکہ جس تنظیم میں 80فیصدفرضی گؤرکشک ہیں۔یہ فرضی لوگ کون ہیں؟۔ ان کی پوری فہرست وزیر اعظم کو لوگوں کے سامنے لانی چاہئے،یہ پہلا مطالبہ ہے۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 02:48:57
وک سبھا میں آج کانگریس پارٹی نے این ڈی اے حکومت پر صنعت اور کارپوریٹ گھرانوں کا حامی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کم از کم پنشن کی رقم کو پانچ ہزار روپے کرنے اور کم از کم مزدوری ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔بی جے پی نے اس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی یہ حکومت گاؤں، غریب، مزدور اور کسانوں کے لیے وقف ہے
View more
Wed, 10 Aug 2016 02:42:34
وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے علی راج پور ضلع پہنچے اور وہاں عظیم انقلابی چندر شیکھر آزاد کے جائے پیدائش بھابرا میں ہندوستان چھوڑو تحریک کی جینتی پر ’آزادی کے 70سال، یاد کرو قربانی مہم‘کاآغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہادروں کی سرزمین ہے۔
View more
Wed, 10 Aug 2016 02:04:15
سوشیل میڈیا فیس بُک پر ایک مسلم لڑکے کی جانب سے ہندو بھگوان کی ایک توہین آمیز فوٹو پوسٹ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے چھپرہ میں مبینہ بجرنگ دل کے کارکنوں نے زبردست توڑ پھوڑ مچائی اور مساجد کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy