Sat, 13 Apr 2024 11:16:04
فاروق عبداللہ کی جانب سے شمالی کشمیر کی بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے اپنی امیدواری کا اعلان کرنے کے موقع پر سری نگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے الزام عائد کیا کہ اس وقت ملک میں غیر اعلانیہ 'ایمرجنسی' نافذ ہے اور حکومتی معاملات میں کوئی 'شفافیت' نہیں ہے۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 11:12:19
دہلی شراب پالیسی کیس سے متعلق بدعنوانی کیس میں تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا 15 اپریل تک سی بی آئی کی حراست میں رہیں گی۔ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے جمعہ کو کویتا کو سی بی آئی کی تحویل میں بھیج دیا۔ سی بی آئی نے ان سے پوچھ گچھ کے لیے 5 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے 3 دن کا ریمانڈ منظور کیا۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ شراب پالیسی سے جڑی سازش کو بے نقاب ک
View more
Sat, 13 Apr 2024 11:08:59
تمل ناڈو کے ترونیل ویلی میں ریلی کے دوران راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، "آج مرکزی حکومت ای ڈی، سی بی آئی اور آئی ٹی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انتخابات سے دو ماہ قبل کانگریس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 11:04:43
دہلی ہائی کورٹ نے ٹاٹا سنس پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے بنائی گئی ایک فرضی ویب سائٹ کو بند کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے ذریعے ایک پونزی اسکیم کو فروغ دیا جا رہا تھا۔ www.tatarestart.com کے تحت چلنے والی دھوکہ دہی والی ویب سائٹ پر ٹاٹا سنس نے غیر حقیقی منافع کے وعدوں کے ساتھ سرمایہ کاروں کو لالچ دینے کا الزام لگایا تھا۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 11:01:21
کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ریاست میں خاص اثر نہیں ہے اور یہاں کے ووٹر ان کی مہم سے قطعی متاثر نہیں ہو سکتے۔ ڈاکٹر پرمیشور نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں 224 میں سے 135 سیٹیں حاصل کرنے اور حکومت بنانے میں کانگریس پارٹی کی کامیابی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مودی کا اثر کرناٹک اور پورے ہندوستان میں اتنا اہم نہیں ہو سکتا جتنا دعو
View more
Sat, 13 Apr 2024 10:53:51
کرناٹک بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا نے جمعہ کو ہائی پروفائل شیموگہ لوک سبھا حلقہ انتخاب سے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق ایشورپا نے ہزاروں حامیوں کی موجودگی میں ایک جلوس کی شکل میں پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 10:50:53
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کسانوں کے معاملہ میں بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر کانگریس کی حکومت برسراقتدار آتی ہے تو کسانوں کو کیا سہولیات فراہم ہوں گی۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں ایک لاکھ سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت بننے پر ایم ایس پی کی گارنٹی بھی دی جائے گی اور کسانوں کا قرض بھی معاف ہوگا۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 10:42:27
ریاست مہاراشٹر کی اہم اور معتبر شخصیات تشار گاندھی ، رام پنیانی، ٹیسٹا سیتلواد ،آنند پٹوردھن ،بی جی کولسے پاٹل ،رائو صاحب کسبے ،سمبھاجی بھگت اور دیگر نے مہاراشٹر کے ووٹرس سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف اور صرف مہا وکاس اگھاڑی کو ہی ووٹ دیں تاکہ ایکناتھ شندے ، دیویندر فرنویس اور اجیت پوار جیسے مفاد پرست اور اقتدارپرست سیاستدانوں کومنہ توڑ جواب دیا جاسکے ۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 10:38:43
ملک کے کروڑوں ووٹرس مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں اور اس کی تصدیق لوک نیتی ۔ سی ایس ڈی ایس نامی تنظیم کے ذریعے کئے گئے سروے میں بھی ہوئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy