Wed, 09 Nov 2016 16:51:34
بہتر سیکورٹی کی خصوصیات والے نئے 500 اور 2000 کے کرنسی نوٹ بینکوں کے اے ٹی ایم میں جمعہ سے دستیاب ہوں گے. یہ معلومات مالیات سکریٹری اشوک لواسا نےدی. بینکوں کے اے ٹی ایم جمعہ سے پھر آپریشنل گے اور اسی دن سے نئے نوٹ دستیاب ہوں گے.
View more
Wed, 09 Nov 2016 16:11:35
نائیجریا میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں زمفرا کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سونے کی کان پر کام کرنے والے36کان کن ہلاک ہو گئے۔
View more
Wed, 09 Nov 2016 16:08:27
جنوبی کیلی فورنیامیں پولنگ اسٹیشن کے قریب شوٹنگ کے ایک واقع میں کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ دوافرادزخمی ہوئے۔شوٹنگ کا یہ واقعہ ازوسا کے شہر میں دوپہر کے وقت پیش آیا۔
View more
Wed, 09 Nov 2016 16:04:31
اٹلی میں آئینی عدالت نے ایک قانون کو ختم کر دیا ہے جس کے مطابق شادی شدہ جوڑوں کے بچوں کا خاندانی نام والد کے خاندانی نام پر رکھ دیا جاتا ہے۔ عدالت میں وکلا کا کہنا تھا کہ یہ قانون خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔
View more
Wed, 09 Nov 2016 16:01:47
عراق کے شمالی شہر موصل میں دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست فاش دینے اور شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے 17اکتوبر سے فوجی کارروائی جاری ہے۔
View more
Wed, 09 Nov 2016 15:54:36
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے اعلان کے بعدمنظر عام پر آنے سے باز رہیں تاہم انہوں نے ٹرمپ سے رابطہ کر کے مبارک باد پیش کی اور انتخابات میں اپنی شکست کوتسلیم کیا۔
View more
Wed, 09 Nov 2016 15:53:24
سرکاری ذریعے کے مطابق یورپی یونین نے اُن متعدد افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن پر جزیرہ نما القرم میں اپنی سرگرمیوں کے ذریعے یوکرین کی سیادت پامال کرنے کا الزام ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy