Tue, 13 Dec 2016 11:52:03
یمن میں ایک فوجی ذمے دار نے بتایا ہے کہ مارب صوبے میں فوجی پولیس نے مال لے جانے والے ایک ٹرک کو پکڑ لیا جس میں ڈورون جاسوس طیارے موجود تھے۔ "العربیہ" نیوز چینل کے مطابق یہ ٹرک حوثیوں کے واسطے ڈرون طیارے لے کر صنعاء جا رہا تھا۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 04:44:43
ضلع شمالی کینرا میں بارش کی قلت سے درپیش قحط سالی کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع انچارج وزیر مسٹر آر وی دیشپانڈے نے افسران سے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں ہی قحط سالی کی وجہ سے پینے کے پانی اور جانوروں کے چارہ کے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں۔ اس لئے راحت پہنچانے کا کام جنگی پیمانے پر شروع کرنا ہوگا۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 04:40:40
کاروار میں کراولی اتسوا کے حوالے سے ٹیگوساحل پرپہلی بار منعقدہ میراتھن دوڑ میں ہزاروں لوگوں نے بڑے جوش و خروش حصہ لیا۔ اس مقابلے کو آدتیہ برلاگراسیم نے اسپانسر کیا تھا۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 04:36:22
یہاں سے قریب ایلکانہ نامی مقام پررہنے والے عمر رسیدہ جوڑے کے گھر پر آدھی رات کو کسٹمز آفیسرز کے روپ میں ایک پانچ رکنی ٹولی نے چھاپہ مارا، اور 69ہزار روپے نقدی کے علاوہ ایک سیل فون لے کر رفو چکر ہوگئے۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 04:20:07
گھر گھر عیسائیت کا پرچار کرنے والے پمفلٹ تقسیم کرنے والی دو خواتین کو ہندو تنظیموں کے کارکنوں کی شکایت پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اڈپی کی ہی رہنے والی سینیتا اور سومیا نامی خواتین پچھلے دو ایک ہفتے سے عیسائیت کی تبلیغ کے لئے قائم 'Jehovah's Witnesses'نامی کمیٹی کی طرف سے شائع شدہ کتابچے گھرگھر جاکر لوگوں میں تقسیم کررہی تھیں۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 04:13:35
خاندانی جائیداد کی تقسیم سے اٹھنے والے تنازعے اور مالی دشواریوں کے پس منظر میں ایک ضعیف العمر ماں اور اس کے دو بچوں نے اجتماعی خودکشی کی کوشش کی جس میں ماں اور بیٹا ہلاک ہوگئے، البتہ بیٹی کو بچالیا گیا۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 03:37:25
خدشہ ظاہر کیا جارہا تھاکہ سمندری طوفان وردھا آندھرا پردیش اور تمل ناڈو سے ٹکرائے گا مگریہ طوفان آندھرا پردیش کے بجائے شمالی تمل ناڈو کے ساحل سے ٹکراگیا. طوفان کے اثرات سے اس حصے کے ساحلی اضلاع میں تیز ہوائیں اور بھاری بارش سے سینکڑوں درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے. زبردست طوفانی ہوائوں کے نتیجے میں سڑک، ہوائی سفر اور ریل ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ہے، لہذا عام زندگی بھی پٹری سے اتر گئی ہے.
View more
Tue, 13 Dec 2016 02:55:32
آسام پولیس نے پیر کو یہاں ایک مقامی تاجر کے گھر پر چھاپہ مارا اور چھاپہ ماری میں 2000 اور 500 روپے کے نوٹوں کی شکل میں یہاں سے 1.55 کروڑ روپے ضبط کئے گئے ہیں. ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل انل کمار جھا نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سی آئی ڈی ٹیم نے هاردي سنگھ بیدی کے گھر سے یہ رقم ضبط کی ہے۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 02:41:06
نوٹ بندی کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے نقد رقم اور سونے کی برآمدگی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے. آئے دن الگ الگ جگہوں سے بھاری مقدار میں نئے نوٹ یا سونے کے بسکٹ برآمد کئے جا رہے ہیں. پیر کو ایسی ہی برآمدگی دہلی ایئر پورٹ سے ہوئی.
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy