Sat, 29 Jul 2017 03:30:13
بہار میں اٹھے سیاسی طوفان کے درمیان نائب وزیراعلیٰ سے حزب اختلاف کے رہنمابنے تیجسوی یادونے نتیش کمار کے اعتمادکے ووٹ کے بعد اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی پر جم کر نشانہ لگایا۔اپنے نئے تیور اورنئے کردار میں انہوں نے کہا کہ نتیش کمار جیسے منجھے ہوئے کھلاڑی نے آر ایس ایس کے سامنے گھٹنے ٹیکے۔بہار کے لوگ ٹھگاہوئے محسوس کر رہے ہیں۔
View more
Sat, 29 Jul 2017 03:14:42
مالیگاؤں ۲۰۰۸ ؍ بم دھماکہ معاملے کے کلیدی ملزمین لیفٹیننٹ کرنل پرسادروہت اورسادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکے خلاف جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کی جانب سے داخل کردہ عرضداشتوں پر آج سماعت عمل میں آئی جس کے دوران دورکنی بینچ نے سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر،کرنل شریکانت پروہت اور حکومت کو نوٹس جاری کیا اور ان سے دو ہفتوں کے اندرجواب داخل کرتے ہوئے معاملے کی سماعت ۱۴؍ اگست تک ملتوی کردی ۔
View more
Sat, 29 Jul 2017 03:01:03
بی جے پی کی کیرل یونٹ کے دفتر میں آج مبینہ طور پر حکمراں سی پی ایم کی نوجوان اور اسٹوڈنٹ یونٹ کے کارکنوں نے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی۔پولیس نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے پتھراؤ کرکے آفس احاطے میں کھڑے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
View more
Sat, 29 Jul 2017 02:36:16
گجرات کے تازہ واقعات کو لے کر جمعہ کو راجیہ سبھا میں بھاری ہنگامہ ہوا۔کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ نے نعرے بازی کی اور کارروائی نہیں چلنے دی۔چار بارملتوی کے بعدآخرکارڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے راجیہ سبھا کے اجلاس دن بھرکے لیے ملتوی کر دی۔
View more
Sat, 29 Jul 2017 02:18:42
کاروار میں آج جمعہ دوپہر ۲ بجے کے قریب پولیس کوارٹرس کے پاس واقع کورونیٹ نامی آئس پلانٹ میں امونیم نائٹریٹ کے اخراج سے آس پا س کے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ اور مقامی لوگوں نے سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے کی شکایت کی۔
View more
Sat, 29 Jul 2017 01:31:24
شہر میں بارہ زیورات کی دکانوں میں چوری کی وارداتوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے شہر کے پولیس کمشنر پروین سود نے زیورات کے تاجروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی دکانوں کی حفاظت کی طرف خصوصی توجہ دیں۔
View more
Sat, 29 Jul 2017 01:20:37
آج برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی کونسل میٹنگ میں سابق وزیراعلیٰ آنجہانی دھرم سنگھ اور اسرو کے سابق چیرمین پروفیسر یو آر راؤ کی موت پر تعزیت ادا کی گئی۔ آج جیسے ہی میٹنگ شروع ہوئی کونسل کے لیڈر محمد رضوان نواب نے تعزیتی قرار داد پیش کی ، دھرم سنگھ اور یوآر راؤ کی خدمات کا تذکرہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر پدمانابھا ریڈی نے ان کی قرار داد سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ دھرم سنگھ نے بحیثیت وزیر اعلیٰ اور مختلف قلمدان
View more
Fri, 28 Jul 2017 22:44:32
ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا نے وزیراعلیٰ سدرامیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ ریاست کی طاقتور ذاتوں کو توڑنے کا کام کررہے ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ پوشی کیلئے لنگایت طبقے کو علیحدہ مذہب کا درجہ دینے کا معاملہ اچھال رہی ہے اور ساتھ ہی علیحدہ صوبائی پرچم کے ایک فروعی معاملے کو جذباتی رنگ دیاجارہاہے۔
View more
Fri, 28 Jul 2017 22:40:35
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے دعویٰ کیا کہ ریاستی عوام کیلئے آنے والے اسمبلی انتخابات میں جنتادل (ایس) کو اقتدار پر لانا ناگزیر ہوچکا ہے، کیونکہ دونوں قومی سیاسی جماعتیں کانگریس اور بی جے پی عوام کے مفادات کی حفاظت کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy