بینگلورو، 29 / جون (ایس او نیوز) محکمہ موسمیات نے 2 جولائی تک بھاری برسات کی پیشین گوئی کرتے ہوئے اتر کنڑا سمیت ساحلی اضلاع اور ملناڈ کے لئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 30 جون کو چکگلورو اور کوڈاگو اضلاع میں اچھی خاصی بارش ہوگی ۔ یکم جولائی کو اتر کنڑا، اڈپی، دکشن کنڑا، کوڈاگو اور چکمگلورو میں بھاری برسات ہوگی جبکہ اتر کنڑا ، اڈپی اور دکشن کنڑا میں بھاری بارش کا یہ سلسلہ 2 جولائی کو بھی جاری رہے گا ۔
اتر کنڑا میں ہوئی برسات کے اعداد و شمار کے مطابق اتر کنڑا کے گوکرن میں 6 سینٹی میٹر، ہوناور اور کاروار میں 5 سینٹی میٹر اور انکولہ میں 3 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔