Sun, 13 May 2018 12:09:50
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور اْن کی اہلیہ کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نجیب رزاق اور اْن کی اہلیہ ہفتہ کو بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔رواں ہفتے انتخابات میں نجیب رزاق کے حکمران باریسن نیشنل اتحاد کو انتخابات میں شکست ہو گئی تھی۔
View more
Sun, 13 May 2018 11:56:17
ایران کے جوہری معاہدے کے مستقبل کے بارے میں گفتگو کرنے کے لیے یورپی یونین کی سربراہ برائے امور خارجہ فریڈریکا مغیرنی منگل کو برسلز میں ایک اجلاس منعقد کریں گی، جس میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
View more
Sun, 13 May 2018 11:51:47
روسی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اپنے دورہ روس کے دوران صدر ولادی میر پوتین کو شام کو ’ایس 300‘ نامی دفاعی نظام نہ دینے پر قائل کر لیا ہے۔
View more
Sun, 13 May 2018 11:48:11
برطانیہ میں توانائی کے قومی نیٹ ورک کے ذمّے داران نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ 19 مئی کو شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی کے موقع پر بجلی کی مانگ میں بڑا اضافہ ہو جائے گا۔
View more
Sun, 13 May 2018 11:41:31
شام میں جمعرات کو علی الصبح اسرائیلی بم باری اور فضائی حملوں میں کم از کم 11 ایرانی مارے گئے۔ اس بات کا اعلان شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کی جانب سے ہفتے کی صبح کیا گیا۔
View more
Sun, 13 May 2018 11:38:59
میانمار میں ہفتے کے روز شمالی صوبے شان میں سرکاری فوج اور ایک نسل پرست مسلح گروپ کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
View more
Sun, 13 May 2018 11:26:54
مہاراشٹر کے وزیر مملکت برائے داخلی امور رنجیت پاٹل نے اورنگ آباد کے فرقہ وارانہ فسادات کی اعلی سطحی کمیٹی کے ذریعے جانچ کا اعلان کیا ہے ۔ ساتھ ہی جانچ کے بعد متاثرین اور مہلوکین کو مناسب معاوضہ دینےکا بھی اعلان کیا ۔
View more
Sun, 13 May 2018 11:17:20
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جناح کی تصویر کو لے کر تنازع پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے سابق نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری نے ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اے ایم یو طلبہ کے مطالبہ کی حمایت کی ہے۔
View more
Sun, 13 May 2018 10:59:52
ریاستی اسمبلی کے لئے ہونے والی پولنگ میں 4.96؍کروڑ رائے دہندوں نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا۔ پچھلے اسمبلی انتخابات کے مقابلہ ان انتخابات میں حکمران کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy