Mon, 21 May 2018 11:54:59
سابق وزیر اعلیٰ و بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یڈی یورپا نے دعویٰ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی تمام 28 حلقوں میں کامیابی حاصل کرکے وزیر اعظم نریندر مودی کو تحفہ کے طور پر دینے کیلئے وہ تیار ہیں ۔
View more
Mon, 21 May 2018 11:47:18
اسمبلی انتخابات میں پہلی مرتبہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ’نوٹا‘ کو چوتھا مقام حاصل ہوا ہے ۔ جملہ 26 حلقوں میں سے 24 حلقوں میں نوٹا کو چوتھے مقام پر دیکھا گیا ہے ۔ کانگریس، بی جے پی اور جے ڈی ایس کے بعد ووٹروں نے ’نوٹا‘ کو اگلی ترجیح دی ہے ۔
View more
Mon, 21 May 2018 11:07:37
مدھیہ پردیش میں آئندہ ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے میدان میں اترنے سے قبل کانگریس ان تمام داؤ پیچ کو آزما رہی ہے جن کے دم پر وہ بی جے پی کا مقابلہ کر سکے۔ دریں اثنا کرناٹک میں بی جے پی کو اکثریت حاصل کرنے میں ملی ناکامی نے ایم پی کانگریس میں نیا جوش پیدا کر دیا ہے اور اقتدار میں آنے کی امیدیں بھی جگا دی ہیں۔
View more
Mon, 21 May 2018 11:02:23
کرناٹک کے انتخابات میں سٹے بازوں نے جب ریاست میں مستحکم حکومت دینے کے لئے بی جے پی پر داؤ لگایا تھا تو انہیں نقصان ہوا لیکن اب یہی سٹے باز اس پر بات کررہے ہیں کہ کانگریس ۔جے ڈی ایس اتحاد کب تک چلے گا۔
View more
Mon, 21 May 2018 00:28:40
یہاں مرڈیشور نیشنل ہائی وے پر جانوروں سے بھری دو لاریوں کو روک کر لاری ڈرائیور اور کلینر کی بری طرح پیٹائی کرتے ہوئے دونوں لاریوں میں زبردست توڑ پھوڑ کرنے کی واردات پیش آئی ہے، جس کے بعد لاریوں پر موجود جانوروں کو راستے پر ہی آزاد چھوڑ کر اُنہیں بھگائے جانے کی بھی اطلاع ہے۔واقعہ اتوار کی شب قریب نو بجے پیش آیا۔
View more
Mon, 21 May 2018 00:13:22
کرناٹک میں انتخابی عمل کے اختتام کے بعد بی جے پی اپنی ساری توجہ تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، اڈیشہ اور مغربی بنگال پر مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
View more
Mon, 21 May 2018 00:07:17
مدھیہ پردیش کے ستنا میں کچھ دیہاتیوں نے مبینہ طور پر ایک شخص کو اس لئے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا، کیونکہ ان اس پر گؤکشی کا شک تھا۔
View more
Sun, 20 May 2018 23:50:28
چھتیس گڑھ میں نکسل متاثرہ دنتے واڑہ ضلع میں اتوار کو نکسلی دھماکہ میں چھ جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔
View more