Tue, 05 Jun 2018 18:45:44
چند دن پہلے اڈپی پیجاور مٹھ کے سوامی نے مرکزی حکومت کی کارکردگیوں کے بارے میں اپنی بے اطمینانی کا جو اظہار کیا تھا اس پر رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیجاور مٹھ سوامی ایک سنیاسی ہیں۔ وہ ٹی وی وغیرہ نہیں دیکھتے اس لئے انہیں حالات کا علم نہیں ہے۔
View more
Tue, 05 Jun 2018 18:34:44
اڈپی میں مویشیوں کے کاروباری حسین ابّا کے قتل کے تعلق سے وی ایچ پی اور بجرنگ دل کارکنان کے علاوہ تین پولیس والوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔لیکن رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے کا کہنا ہے کہ ریاست کی ملی جلی سرکار ہند و کارکنان کو ٹارگٹ بنارہی ہے اور پولیس والے خواہ مخواہ بے قصور ہندو تنظیموں کے لیڈران کو گرفتار اور ہراساں کررہی ہے۔
View more
Tue, 05 Jun 2018 13:51:34
انگلش کرکٹر سٹورٹ براڈ کا بڑا اعزاز، وسیم اکرم کی 414 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔انگلش فاسٹ بالر سٹوارٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کردیا،
View more
Tue, 05 Jun 2018 13:41:48
ضمنی الیکشن میں خراب نتائج کے تقریباً ایک ہفتہ کے بعد بی جے پی نے ناراض چل رہے اپنے معاونین کو منانے کی قواعد شروع کردی ہے۔ اسی سلسلے میں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ ممبئی جاکر شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کریں گے۔ شیو سینا سے منسلک ذرائع نے کہا کہ امت شاہ اور ادھو ٹھاکرے کے درمیان جمعرات شام 6 بجے ماتوشری میں ملاقات ہوگی۔
View more
Tue, 05 Jun 2018 12:25:49
وزارت دفاع کے ایک حکم سے ہزاروں فوجی خاندانوں کی زندگیاں خطرے میں پڑسکتی ہیں۔ کینٹونمنٹ بورڈ ایریا کے سارے راستے کھول دیئے گئے ہیں۔ اڑی، پٹھان کوٹ، کلوچک، سجوان، نگروٹا وغیرہ حادثات کو بھی نظر انداز کردیا گیا ہے۔ ایک بار پھر سے کینٹونمنٹ کے راستے کھولنے پر غور کرنا چاہئے۔ یہ کہنا ہے آرمی افسروں کی بیویوں کی تنظیم آرمی ویلفیئر ایسوسی ایشن (آوا) کے ارکان کا۔
View more
Tue, 05 Jun 2018 12:17:05
ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری نے اپنے 100 ویں میچ میں دو گول داغے، جس سے ہندوستان نے انٹر کانٹینیٹل کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں پیر کو کینیا کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ یقینی کرلی۔
View more
Tue, 05 Jun 2018 12:11:51
موصولہ اطلاعات کے مطابق گوئٹے مالا میںآتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے تقریبا 40 کلومیٹر دور واقع ’فیوگو‘آتش فشاں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
View more
Tue, 05 Jun 2018 12:08:10
خلیجی ممالک اورمتحدہ عرب امارات نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے انتباہ کے بعد انسانوں اورجانوروں کے لیے جان لیوا Nipah وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھارت سے پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔
View more
Tue, 05 Jun 2018 12:04:34
جوئے کے عادی ایک بچے نے اپنے والد کے تجارتی کریڈٹ کارڈز سے لگ بھگ 80 ہزار برطانوی پاؤنڈ ا?ن لائن جوئے میں خرچ کردیئے اور یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریباً سوا کروڑ بنتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy