Wed, 06 Jun 2018 12:49:43
اتر پردیش کے مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر اب پنڈت دیندیال اپادھیائے اسٹیشن رکھ دیا گیا ہے۔ تبدیلی کے اس فیصلہ پر یو پی کے گورنر رام نائک کی دستخط بھی ہو چکی ہے۔
View more
Wed, 06 Jun 2018 12:39:10
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
View more
Wed, 06 Jun 2018 12:35:16
لیبیا کی فوج کی قیادت میں سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ درنہ شہر میں داعش تنظیم کے مرکزی آپریشنز روم کو کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔پیر کے روز جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ لیبیا کی فوج نے شہر کے 75% حصّے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے
View more
Wed, 06 Jun 2018 12:25:34
جیسے جیسے 2019 کا لوک سبھا انتخاب قریب آتا جا رہا ہے این ڈی اے میں شامل بی جے پی کے حلیف پارٹیاں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر اپنی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہوچکی ہے ۔
View more
Wed, 06 Jun 2018 12:10:20
جیورگی ٹاؤن تعلقہ گلبرگہ میں2 جون بروز ہفتہ کودواین ای کے ایس آر ٹی سی بسوں کے تصادم کے سبب اس حادثہ میں تین اردو میڈئیم پرائیمری اسکول کی معلمات فرحین بیگم ، عائشہ صدیقہ ،ساراہ خاتون کے علاووہ بس ڈرائیور رکپا ہلاک ہوگئے تھے۔
View more
Wed, 06 Jun 2018 12:01:00
سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم ایرسیل میکسس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے سامنے آج پیش ہوئے ۔اس معاملے میں چدمبرم کو دہلی کی ایک عدالت نے راحت دیتے ہوئے ان کی گرفتاری پر آئندہ 10؍جولائی تک کے لئے روک لگادی ہے۔
View more
Wed, 06 Jun 2018 11:48:00
سنندا پشکر موت معاملے میں ان کے شوہر ششی تھرور کو عدالت نے ملزم تسلیم کیا ہے۔ پٹیالہ ہاوس کورٹ نے دہلی پولیس کے چارج شیٹ پر نوٹس لیا۔ ششی تھرور کو 498 اے کے تحت بھی سزا ہوسکتی ہے۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 7 جولائی کو ہونی ہے۔
View more
Wed, 06 Jun 2018 11:39:15
بنگلورو میں ایک اولا کیب ڈرائیور نے ایک خاتون کو یرغمال بناکر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور پھر اس کے کپڑے اترواکر تصویر کھینچ لی ۔ خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy