Mon, 25 Jun 2018 12:43:42
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35ویں اوور میں 205 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اُن کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 56،شارٹ نے 47 اور کیرے نے 44رنز اسکور کیے، معین علی نے چار اور کارن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 12:23:08
روزگار ضمانت اسکیم کے تحت نریگامزدوروں کو مرکزی حکومت سے 1050 کروڑ روپئے ادا ہونے باقی ہیں ۔ جلد از جلد رقم جاری کرنے کیلئے مرکز سے مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ریاستی وزیر دیہی ترقیات و پنچایت راج کرشنا بائرے گوڈا نے یہ بات بتائی ۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 12:06:37
ریاستی وزیر صحت شیوانند ایس پاٹل نے جمعہ کے دن اچانک شہر کے ڈرگس کنٹرول کے دفتر کا دورہ کرکے وہاں موجود ایچ پی ایس سی لیابریٹری، اینٹی بائیوٹک، اسٹیریلٹی ٹسٹنگ سنٹر کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بیرونی ریاستوں سے درآمد ہونے والی دوائیوں پر کڑی نظررکھنے اور میعاد ختم ہوجانے والی دواؤں کو مارکیٹ پہنچے سے روکنے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 11:50:19
حج بھون کو ٹیپو سلطان سے منسوب کرنے کے سلسلہ میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ، یہ بات ریاستی نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشورنے کہی ۔ شہر میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیپوسلطان کے سلسلہ میں بی جے پی کے قائدین پہلے بھی تنازعہ کھڑا کرچکے ہیں ،
View more
Mon, 25 Jun 2018 11:43:43
ریاستی اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس پارٹی اکثریت سے جیت درج نہیں کرپائی تو ریاست میں مخلوط حکومت تشکیل پائی ۔ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا پانسالہ انتہائی مشغول ترین ایام سے فراغت حاصل کرکے میسور،باگل کوٹ اور بادامی کا دورہ کرتے ہوئے تازہ دم ہونے کے لئے قدرتی جڑی بوٹیوں کا علاج کروارہے ہیں،
View more
Mon, 25 Jun 2018 11:37:54
حج بھون کو ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،ریاستی وزیر برائے اوقاف، اقلیتی امورو حج بی زیڈضمیر احمد خان اس سلسلہ میں غیر ضروری تنازعہ پیدا کرنے اور پر امن ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اس قسم کاطنز سابق وزیر اعلیٰ و حزب اختلاف کے قائدبی ایس ایڈی یورپانے کیا ۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 11:31:52
سعودی خواتین پر لگی ڈرائیونگ کی پابندی ختم ہوتے ہی خواتین رات کے بارہ بجتے ہی جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں اور کار میں بلند آواز میں میوزک چلاکر شہروں کا چکر لگاتے ہوئے اس پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کیا۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 11:24:53
کوڈاگو ضلع کے خوشحال نگر سینک اسکول کے واش روم میں 9 ویں جماعت کا ایک طالب علم بے ہوش پایا گیا جسے اسپتال پہنچانے پر اس کے فوت ہونے کی تصدیق کی گئی۔ والدین نے اسکول پر اس طالب علم کے قتل کاالزام لگایا ہے۔
View more
Mon, 25 Jun 2018 11:20:27
منگلورو کے اتّاور کی رہنے والی ریشما کو فیس بک پر ایک اجنبی کے ساتھ دوستی کرنا اس قدر مہنگا پڑا کہ ایک مختصر سے عرصے کی جان پہچان کے بعد اسے دھوکہ دہی کے ذریعے 16لاکھ روپے کا چونا لگادیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy