Thu, 12 Jul 2018 12:53:35
گزشتہ سال دسمبر میں جب پریش میستا نامی نوجوان کی پر اسرار موت ہوئی تھی تو اس وقت کانگریس پارٹی کے خلاف بی جے پی اور سنگھ پریوار والے میدان میں اتر گئے تھے اور پریش میستا اور اس کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لئے حکومت کے خلاف الزامات اوراحتجاجی مظاہرے کیے جارہے تھے۔
View more
Thu, 12 Jul 2018 12:50:48
ضلع اتی کرمن دار ہوراٹا ویدیکے کے صدر اے رویندرا نائک نے ضلع ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اتی کرمن کی گئی جنگلاتی زمین کے لئے قانونی حقوق کی 2,832درخواستیں ایک ہی دن میں نامنظور کیے جانے پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اتی کرمن داروں کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے۔
View more
Thu, 12 Jul 2018 12:41:54
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے منگل کے روز دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک ساتھ انتخابات (ون نیشن، ون الیکشن) کرانے کی تجویز میں کوئی معقول جواز نہیں ہے اور مرکز کی بڑبولی اور ہنگامہ کرنے والی حکومت کا یہ محض تازہ شگوفہ ہے۔ کانگریس نے اس الزام کے ساتھ وزیر اعظم کی ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی تجویز کو یکسر مسترد کر دیا۔
View more
Thu, 12 Jul 2018 12:31:52
دوسرے سیمی فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد کروشیا نے اضافی وقت میں انگلینڈ کو دو ایک سے شکست دی اور پہلی بار فائنل میں پہنچا۔
View more
Thu, 12 Jul 2018 12:24:59
بی جے پی کے 'ہندوتو نظریہ' پر حملہ کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی سال 2019 کا لوک سبھا چناؤ جیت جاتی ہے تو اس سے ہندوستان ' ہندو پاکستان ' بن جائے گا۔
View more
Thu, 12 Jul 2018 12:18:16
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نادی ہل میں 25 جون کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا گیارہویں جماعت کا طالب علم 16 روز تک سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اسکمز) میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کی صبح دم توڑ گیا۔
View more
Thu, 12 Jul 2018 12:04:33
آنے والے پارلیمانی انتخابات کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کرکے ریاست کے تمام 28لوک سبھا حلقوں میں اپنی جیت درج کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی ) کے ہندوتوا کی غلط تشہیر کا مناسب دفاع کرنے تمام کانگریس لیڈران کوآج آواز دی۔
View more
Thu, 12 Jul 2018 11:58:11
کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جملوں کا بادشاہ‘ قرار دیتے ہوئے بدھ کو الزام لگایا کہ وہ مسلسل چار برس سے ملک کے کسانوں کو گمراہ کررہے ہیں اس لئے پنجاب میں ان کی کسان ریلی پوری طرح ناکام رہی۔
View more
Thu, 12 Jul 2018 11:49:15
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کی ایمانداری اور دیانتداری پر سوال اٹھانا موصوف کے ساتھ سب سے بڑی ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل کی ایمانداری پر آج تک کسی بھی فرد نے انگلی نہیں اٹھائی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy