Wed, 08 Aug 2018 14:22:40
شہرِ بھٹکل کی ایک معروف شخصیت اور بھٹکل کے مشہور سماجی ،سیاسی و فلاحی ادارہ مجلسِ اصلاح و تنظیم نیز تعلیمی ادارہ انجمن حامی مسلمین بھٹکل کی انتظامیہ کے فعّال رکن جناب عبد اللہ دامودی صاحب کی 2 ا گست 2018 وفات پر بتاریخ 3/اگست بروز جمعہ بعد نمازِ عصر تنظیم ہال میں تنظیم اور انجمن کی طرف سے ایک مشترکہ تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا ۔
View more
Wed, 08 Aug 2018 12:48:13
یہاں پیش آنے والے ایک عجیب واقعے میں ایک ہی لڑکی نے دو لڑکیوں کے ساتھ شادیاں رچائیں اور افسران کی غفلت یا بے وقوفی سے دونوں شادیاں سب رجسٹرار دفتر میں رجسٹر بھی ہوگئیں!
View more
Wed, 08 Aug 2018 12:44:36
ہمارے ملک میں نوجوان کھلاڑی زیادہ تر مقبول عام کھیل کرکٹ کی طرف ہی راغب ہوتے ہیں۔ لیکن اس رجحان کے برخلاف ضلع شمالی کینرا کے ایک نوجوان کھلاڑی نے پیرا ٹیبل ٹینس میں نہ صرف دلچسپی لی ہے بلکہ اس میدان میں ریاستی، نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انعامات اور میڈل بھی حاصل کیے ہیں۔
View more
Wed, 08 Aug 2018 12:06:53
انڈین مجاہدین (گجرات ) مقدمہ میں ماخوذ گذشتہ ۹؍ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقیددو مسلم نوجوانوں کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر آج سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت عمل میں آئی جس کے دوران وکیل استغاثہ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل آف انڈیا منندر سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ اگلے چار ماہ میں مقدمہ کی سماعت مکمل کرلی جائے گی لہذا ملزمین کو ضمانت پر رہا نہیں کیا جانا چاہئے۔
View more
Wed, 08 Aug 2018 11:57:34
دیوریا میں گرلز شیلٹر ہاوس میں مقامی انتظامیہ کی چوک کا اعتراف کرتے ہوئے اترپردیش کی خواتین اور اطفال کی فلاح و بہبود کی وزیر ریتا بہوگنا جوشی نے منگل کو الزام لگایا کہ شیلٹر ہاوسوں میں بے ضابطگیوں کے لئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی گزشتہ حکومتیں کافی حد تک ذمہ دار ہیں۔
View more
Wed, 08 Aug 2018 11:50:02
ایرسیل میکسس معاملے میں سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مقدمات کا سامنا کررہے سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کو منگل کو عدالت سے ایک بار پھر راحت مل گئی۔
View more
Wed, 08 Aug 2018 11:44:32
کانگریس صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر اچھے دنکا وعدہ پورا نہ کرنے، بدعنوانی مٹانے، مہنگائی روکنے اور گڈ گورننس دینے میں مکمل طورپر ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے عوام کی توقعات کو برقرار رکھنے اور اس حکومت کا مضبوط و بہترین متبادل دینے کے لئے کانگریس کو پوری طاقت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
View more
Wed, 08 Aug 2018 11:38:30
سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے عشرت جہاں سے متعلق مبینہ فرضی تصادم کے معاملے میں سابق پولیس افسر ڈی جی ونجارا اور این کے امین کی ڈسچارج عرضی مسترد کر دی ہے۔
View more
Wed, 08 Aug 2018 11:29:07
آج این آرسی کے معاملہ میں پانچ الگ الگ معاملوں میں پیروی کرنے والے جمعیۃعلماء ہند کے وکلاء سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل ، سینئر ایڈوکیٹ سلمان خورشید، سینئر ایڈوکیٹ اندراجے سنگھ اور وکیل آن ریکارڈ فضیل ایوبی جب جسٹس رنجن گگوئی اور جسٹس روہنٹن فالی نریمن کی خصوصی بینچ کے سامنے پیش ہوئے تو این آرسی کے پروجیکٹ کوآڈی نیٹر مسٹر پرتیک ہزیلا اور رجسٹرار آف انڈیا مسٹر سیلیش وہاں پہلے سے موجود تھے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy