Wed, 19 Sep 2018 12:25:58
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج چھٹے دن مسلسل اضافہ جاری رہا۔ملک کے چار اہم شہروں میں دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول، 10سے 12 پیسے بڑھ کرفی لیٹر اور ڈیزل 9 سے 10 پیسے فی لیٹرتک مہنگا ہوا۔ قومی راجدھانی دہلی میں پیٹرول 12 پیسے بڑھ کر 82.16 روپے فی لیٹر ہے۔
View more
Wed, 19 Sep 2018 12:19:16
کانگریس صدر راہل گاندھی نے بہار ریاستی کانگریس کمیٹی میں تبدیلی کرتے ہوئے مدن موہن جھا کو نیا ریاستی صدر مقرر کیا ہے اور چار کارگزار صدر بھی بنائے گئے ہیں۔
View more
Wed, 19 Sep 2018 12:15:06
مظفر پور شیلٹر ہوم ریپ کیس معاملے میں سپریم کورٹ نے جانچ کے لئے سی بی آئی کی نئی ٹیم تشکیل کرنے کے پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگادی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ سی بی آئی ڈائریکٹر کی طرف سے تشکیل ٹیم میں کوئی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔
View more
Wed, 19 Sep 2018 12:12:55
سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ نے ان لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو ریاست میں وزیراعلیٰ عہدہ کے لئے ان کا نام اچھالنا چاہتے ہیں۔ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ ایسا کرنے والے لوگ ان کے خیر خواہ نہیں ہیں۔
View more
Wed, 19 Sep 2018 12:09:51
دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری پر ایک پراپرٹی کا سیل توڑنے کے معاملے میں کارپوریشن کی شکایت پر پولس نے کیس درج کرلیا ہے۔
View more
Wed, 19 Sep 2018 11:59:12
)شیوسینا کی طرف سے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے لیڈرکے عہدہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس طرح کا خط شیوسینا صدر ادھوٹھاکرے نے لوک سبھا صدر سمیترامہاجن کو لکھا ہے۔
View more
Wed, 19 Sep 2018 11:54:00
دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش سے مارپیٹ کے معاملے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اور11دیگر پارٹی ممبران اسمبلی کو طلب کیا ہے۔
View more
Wed, 19 Sep 2018 11:46:45
جے این یو میں اتوار دیر رات جھگڑے کے بعد کیمپس کے مین گیٹ پر بڑی تعداد میں پولس اور پیراملٹری تعینات کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جے این یو میں امن کا ماحول دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے باہر کے لوگوں کے کیمپس آنے پر سخت پابندی عائد کردی ہے۔
View more
Wed, 19 Sep 2018 11:41:41
ریاستی مخلوط حکومت کی بقا کو لے کر پچھلے ایک ہفتہ سے چل رہا ڈرامہ ہنوز جاری ہے ۔ حالانکہ آج وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور ان کے بھائی ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا نے مخلوط حکومت کے مستقبل کیلئے خطرہ پیدا کرنے والے جارکی ہولی برادران سے یہاں شہر کے ایک ہوٹل میں ملاقات کی اور انہیں سمجھایا اور منانے کی کوشش کی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy