Thu, 20 Sep 2018 12:03:58
سپریم کورٹ نے دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔ ان کے خلاف دکان کیسیل توڑنے کا الزام ہے۔ جسٹس مدن بی لوکور کی سربراہی والی بنچ نے منوج تیواری کو 25 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
View more
Thu, 20 Sep 2018 11:36:42
اطلاع کے مطابق پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ معاملے میں مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) ملک کی ایک قانونی فرم ’سرل امر چندمنگل داس‘ کی بھی جانچ کررہی ہے۔ یہ معلومات سی بی آئی کے ایک ذرائع نے دی ہے۔
View more
Thu, 20 Sep 2018 11:28:33
بر وز بد ھ بتا ریخ ۱۹ ستمبر ۲۰۱۸ کو فیڈ ریشن آف کر نا ٹکا مسلم آرگنا ئز یشن چنگیری داونگرے اور کر نا ٹکا اردو چلڈرنس اکا دمی نے مشتر کہ مشا ورتی اجلا س منعقد کیا ۔ اس اجلا س میں اس با ت پر خاص تو جہ دی گئی کہ ادب اطفال کے فر وغ اور اردو زبان کی تعلیم کے استحکام اور اردو اسکولوں میں دا خلہ میں اضا فہ کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے !
View more
Thu, 20 Sep 2018 11:10:28
مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اس وقت بنگال میں سرمایہ کاری کیلئے صنعت کاروں کو راغب کرنے کیلئے یورپ کے دو ممالک جرمن اور اٹلی کے دورے پرہیں ۔نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو ''عوام مخالف قرار دیتے ہوئے '' کہا کہ مرکزی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ بھی نہیں کررہی ہے ۔
View more
Thu, 20 Sep 2018 11:06:34
نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں تین طلاق کوغیر قانونی قرار دینے سے متعلق آرڈیننس کو منظوری دی گئی۔واضح رہے کہ راجیہ سبھا میں اس سے متعلق بل کو منظور کرانے پر کانگریس کے تعاون نہیں کرنے کا الزام وزیرقانون وانصاف روی شنکر پرساد نے لگاتے ہوئے کہاکہ اس کی وجہ سے حکومت کو تین طلاق کو غیرقانونی بنانے کے لئے آرڈیننس کا سہارا لینا پڑا ہے ۔
View more
Thu, 20 Sep 2018 09:55:46
مینگلور سے کار پر سوار ہوکر جوگ فالس جانے کے دوران شراب کے نشے میں دُھت چار نوجوانوں کا نشہ اُس وقت عوام نے اُتار دیا جب اُن کی کار بھٹکل پہنچی اور عوام کے ہتھے چڑھ گئی۔ واقعہ بدھ کی شب قریب آٹھ بجے بھٹکل پی ایل ڈی بینک کے بالمقابل نیشنل ہائی وے 66 پر پیش آیا۔
View more
Wed, 19 Sep 2018 17:09:55
پڑوسی ضلع ہاویری کے ہیرور میں گنیش تہوار کے موقع پر پتھراو اور پولس لاٹھی چارج کے بعد پولس پر الزامات لگائے جارہے ہیں کہ پولس نے گھروں میں گھس کر خواتین کی بری طرح پیٹائی کی ہے اور ۱۵ لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے، اس تعلق سے سوشیل میڈیا پر زخمی مسلمانوں کے فوٹوز وائرل ہورہے ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ ان لوگوں کی پولس نے بری طرح پیٹائی کی ہے۔
View more
Wed, 19 Sep 2018 14:03:07
صدرکانگریس راہل گاندھی نے واضح کیا ہے کہ مرکز میں کانگریس کے برسراقتدارآنے پر آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دیا جائے گا اور ریاست کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے مرکز سے تعاون بھی کیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy