Fri, 21 Sep 2018 02:25:09
سابق ریاستی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر ستیش جارکی ہولی نے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ جارکی ہولی برادران ریاستی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
View more
Fri, 21 Sep 2018 02:21:53
شہر میں سڑکوں کی خستہ حالی پر ہائی کورٹ کی سخت لتاڑ کے بعد بی بی ایم پی نے دیر رات سے شہر کی اہم سڑکوں کے گڈھوں کو بند کرنے کا کام شروع کردیا۔
View more
Fri, 21 Sep 2018 02:17:11
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا کو متنبہ کیا ہے کہ بارہا ریاستی حکومت کو گرانے کی کوشش کرکے وہ ان کے صبر کا امتحان نہ لیں۔
View more
Fri, 21 Sep 2018 02:14:01
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاست حکمران اتحاد کی رابطہ کمیٹی کے چیرمین سدرامیا نے کہا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کو ایک تعمیری اپوزیشن پارٹی کا رول ادا کرنا چاہئے، لیکن ایسا کرنے کی بجائے انتہائی بے شرمی سے یہ پارٹی ریاستی حکومت کو گرانے کی کوششوں کو اپنا معمول بناچکی ہے۔
View more
Fri, 21 Sep 2018 01:40:01
کنداپور تعلقہ کے تراسی نیشنل ہائی وے پر جمعرات شام کو دو بسوں کے درمیان ہوئی ٹکر میں آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں بعض کو اُڈپی اوربعض کو منی پال اسپتال لے جایا گیا ہے۔
View more
Thu, 20 Sep 2018 20:59:05
ضلع ہاویری کے ہانگل تعلقہ کے ہیرور میں گنیش تہوار کے دوران ہوئے تشدد کے واقعات کے بعد کئی غریب مسلمانوں کی گرفتاریوں نیز کئی مسلمانوں کے تشدد میں زخمی ہونے کی اطلاعات کے بعد اے پی سی آر (اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس) کی ایک ٹیم ہانگل پہنچی اور متاثرہ علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا مکمل جائزہ لیا۔
View more
Thu, 20 Sep 2018 19:42:05
سمندر میں ڈوبنے کے دوران کاروارساحلی محافظ دستے نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر بوٹ پر موجود سبھی 17 ماہی گیروں کو بچالیا، یہ واردات آج جمعرات دوپہر کو پیش آئی۔
View more
Thu, 20 Sep 2018 12:33:03
شہر کے تاریخی قلعہ روڈ پر واقع عمارت کے سامنے کسی محکمے یا پولیس کی اجازت کے بغیرآدھی رات کے وقت شیواجی کی مورتی نصب کرنے پر ہنگامہ ہوگیا اور مشتعل ہجوم کو قابو میں کرنے کے لئے پولیس کو ہلکا لاٹھی چارج کرنا پڑا۔جس کے دوران مقامی پی ایس آئی آنند مورتی کو بھی معمولی چوٹیں آنے کی خبر ہے۔
View more
Thu, 20 Sep 2018 12:28:27
یہاں سے قریب الگیری نامی دیہات میں مجوزہ ہوائی اڈے کی تعمیر کے سلسلے میں ریوینیو افسران نے جب اچانک علاقے کا سروے شروع کیا تو گاؤں کے لوگ حیران ہوگئے۔ اس کے ساتھ پورے گاؤں کے لوگوں نے اس منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں، لیکن ہوائی اڈے کی تعمیر کے لئے اپنے گاؤں کی ایک انچ زمین بھی نہیں دیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy