Sun, 23 Sep 2018 11:29:52
ورگ ضلع میں حال ہی میں ہوئی موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے کئی گھر تباہ وبرباد ہوگئے ۔ متاثرہ کنبوں کیلئے کپڑے اور روز مرہ کی ضروریات کی خریداری کے مقصد سے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ کے تحت فی کنبہ 50ہزار روپئے اضافی رقم جاری کرنے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sun, 23 Sep 2018 11:25:42
سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کی ترغیب پر جے ڈی ایس کو خیر باد کہتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے بی زیڈ ضمیر احمد خان مخلوط حکومت کی حفاظت پر مامور دکھائی دے رہے ہیں، سدارامیا کے ناراض اراکین اسمبلی کو منانے کی کوشش میں بی زیڈ ضمیر احمد خان سرگرم ہوگئے ہیں، ناراضی کی لہر پر قابو پانے کی سرگرمیوں میں ضمیر احمد خان ،سدارامیا کی پر چھاتی بنے ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 23 Sep 2018 11:18:55
ریاستی مخلوط حکومت میں ساجھیدار کانگریس اور جے ڈی ایس کے اراکین اسمبلی کے درمیان جن اختلافات کا فائدہ اٹھا کر اپوزیشن بی جے پی نے پچھلے دو ہفتوں سے آپریشن کنول کے ذریعہ مخلوط حکومت کو گرانے کی جو کوشش کی تھی ،اب وہ ناکام ہوچکی ہے۔
View more
Sun, 23 Sep 2018 02:32:34
کانگریس صدر راہل گاندھی نے دہلی کے سری فورٹ میں ملک کے مختلف حصوں کے ماہرین تعلیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں استاد کے طور پر نہیں آیا ہوں، بلکہ طالب علم کی حیثیت سے آیا ہوں تاکہ آپ کے خیالات کو سن سکوں۔ ملک کے تعلیمی نظام کے سلسلے میں میری بھی سوچ ہے، لیکن میں تعلیمی نظام کے سلسلے میں آپ کے خیالات کو جاننا چاہتا ہوں، کیونکہ آپ اس جنگ کو لڑ رہے ہیں. جہاں تک ہندوستانی نظام تعلیم کا تعلق ہ
View more
Sun, 23 Sep 2018 01:13:36
رافیل طیارے کے معاملے پر فرانس کے سابق صدراولاند کے بیان کے بعد رافیل معاہدہ اب مودی حکومت کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔ فرانس کے سابق صدر اولاند نے جیسے ہی جھوٹ کا پردہ فاش کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اصرار پر انل امبانی کی کمپنی کو کنٹریکٹ دیا گیا، مودی حکومت بیک فٹ پر آگئی ہے۔کانگریس پہلے ہی مودی حکومت کو رافیل معاہدہ پر گھیر رہی تھی اور راہول گاندھی اس معاملے کو بار بار اُچھال رہے تھے۔مگر
View more
Sat, 22 Sep 2018 21:44:09
بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا سالانہ جلسہ ۲۰ ستمبر ۲۰۱۸ بروز جمعرات کو بحرین کے حمالہ علاقہ میں واقع ایک وسیع وِلّا میں منعقد کیا گیا۔ جناب عبدالفتّاح خلیفہ نے جلسہ کی نظامت کرتے ہوئے ممبران کا استقبال کیا، مولوی فوّاز سعدا ندوی نے تلاوتِ قرآن پاک سے جلسہ کو پُر رونق بنایا، اس کے بعد عزیزم منوّر علی انصار پیرزادے نے اپنے سریلی آواز میں نعت پیش کرتے ہوئے محفل کو معطر کیا۔
View more
Sat, 22 Sep 2018 13:40:32
مادھوسداسیو گوالولکر( گرو جی کے نام سے مشہور) اور آر ایس ایس کے طویل مدت تک صدر رہنے والے دوسرے شخص جنھوں نے ہندوستان کی آزادی کے بعد آر ایس ایس کو وسعت دینے میں اہم رول ادا کیاتھا‘
View more
Sat, 22 Sep 2018 13:34:14
ضلع شمالی کینر ا میں گانجہ فروشی کا کاروبارپچھلے چند برسوں سے بڑھتاجارہا ہے اور اس سے متعلقہ پولیس معاملات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ منشیات کی لت میں پھنسنے والے نوجوانوں اور خاص کر کالج طلبہ کی تعداد بھی روز بروز بڑھتی جارہی ہے، جس کی وجہ سے سماجی اصلاح اور فلاح چاہنے والے افراد یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ کہیں ضلع شمالی کینرا بھی ایک اور ’اُڑتا پنجاب‘ میں تبدیل نہ ہوجائے۔
View more
Sat, 22 Sep 2018 13:31:40
ہلیال کے فورٹ علاقے میں بغیر کسی محکمہ جاتی اجازت کے گھڑ سوار شیواجی کا پتلا زبردستی نصب کرنے کے بعد پولیس نے خاطی افراد کے کیس درج کرلیا ہے اور نامزد ملزمین میں زیادہ تر بی جے پی کے لیڈران شامل ہیں جس کی وجہ سے پارٹی نے اس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy