Mon, 22 Oct 2018 22:10:38
اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اور کرناٹک میں کانگریس امور کے انچارج کے سی وینو گوپال کے خلاف جنسی ہراسانی کے ایک کیس میں کیرلا پولیس کی کرائم برانچ نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
View more
Mon, 22 Oct 2018 21:51:34
سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بی جے پی لیڈر بی سری راملو پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن پارلیمان اور اسمبلی بننے کے بعد سری راملو نے ایک دن بھی لوک سبھااور اسمبلی میں اپنی زبان نہیں کھولی ہے،
View more
Mon, 22 Oct 2018 21:45:38
ریاستی لیجسلیٹر سیکوریٹ کے انتظامیہ میں سدھار کے لئے سخت ضوابط نافذ کرنے میں لگے اسمبلی اسپیکر رمیش کمار نے ریاستی لیجسلیچر کی مجالس قائمہ کے اراکین پر یہ پابندی عائد کی ہے کہ وہ ہر میٹنگ میں لازمی طور پر شرکت کریں۔
View more
Mon, 22 Oct 2018 18:44:24
سرکاری انجینئرنگ کالج کے پرنسپال کی غفلت کی وجہ سے بی ای سال دوم میں طلبہ کو داخلے کے لئے لیاٹرل اینٹری کی جو سہولت ہے وہ دستیاب نہیں ہوسکی ہے۔ لیاٹرل اینٹری سسٹم کے ذریعے ڈپلومہ پورا کرنے والے طلبہ براہ راست انجینئرنگ کے سال دوم میں ایک امتحان کے ذریعے داخلہ لے سکتے ہیں۔
View more
Mon, 22 Oct 2018 16:58:55
حال ہی میں کمٹہ مندر کے پجاری وشویشورا بھٹ کے قتل سے متعلق تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اپنے خون کے رشتے دار پر بھروسہ ہی ان کے قتل کا سبب بنا ہے، کیونکہ انہیں نئی خریدی گئی زمین کی شدھی کرنے کی پوجا انجام دینے کے بہانے مرور کی طرف بلاکر لے جانے والا کوئی اجنبی نہیں تھا بلکہ خود ان کا اپنا بھانجہ ہریش ہیگڈے تھا۔
View more
Mon, 22 Oct 2018 14:50:58
بھٹکل کا سب سے بڑا اور سب سے قدیم قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین نے اپنے سوسال مکمل کرلئے ہیں اور اس خوشی میں اگلے سال یعنی 2019 میں جنوری کی ابتدائی ہفتہ سے ہی صد سالہ تقریبات کا شاندار آغاز کرنے جارہا ہے۔انجمن جہاں نرسری سے لے کر انجینرنگ، پوسٹ گرائجویٹ، پی ایچ ڈی تک کی اعلیٰ تعلیم دی جاتی ہے، کی شروعات سن 1919 میں ہوئی تھی۔
View more
Mon, 22 Oct 2018 12:07:53
امرتسر میں ٹرین حادثہ کے زائداز 40 گھنٹوں بعد ٹرین سرویس بحال کی گئی ہے ۔ اس حادثہ میں 61 افراد ہلاک ہوئے تھے جو دسہرہ کے دوران راون کے پتلے کو نذر آتش کرنے کی تقریب میں شرکت کررہے تھے ۔
View more
Mon, 22 Oct 2018 11:58:54
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ سماج میں بد امنی جیسے حالات پیدا کرنے کیلئے چند افراد کوشش کررہے ہیں اور ذات پات و مذہب کے نام پر فسادات پھیلانے کی سازش رچ رہے ہیں ۔ پولیس کو چاہئے کہ ان طاقتوں پر قابو پاکر ریاست کے ہر ایک شہری کو قانونی تحفظ فراہم کریں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy