Sun, 30 Dec 2018 20:25:12
تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی چیئرمین و آل انڈیا کانگریس کمیٹی رکن ڈاکٹر جے اسلم باشاہ نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ بل منظور کئے جانے کے تعلق سے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 56 ماہ کی نریندرمودی حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہوکر عوام کی ناراضگی کا شکار ہے۔ایسی صورتحال میں بی جے پی نے آر ایس ایس کی شاباشی حاصل کرنے کیلئے طلاق ثلاثہ بل کو غیر ضروری
View more
Sun, 30 Dec 2018 19:58:26
جنگ آزادی میں شامل رہی مسلمانان ہند کی مشہور جماعت مجلس احرار اسلام کے 89ویں یوم قیام کے موقع پر یہاں احرار کے قومی صدر دفتر جامع مسجد لدھیانہ میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے احرار کا پرچم لہرایا اور رضاکاران احرار نے پرچم کو سلامی دی۔
View more
Sun, 30 Dec 2018 14:59:45
کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی)، بھٹکل تعلق کمیٹی کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے جس میں ابراہیم صہیب صدر اور محمد ایمن سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 30 Dec 2018 14:40:21
بھٹکل کے مسلم تاجروں کو ایک متحدہ پلیٹ فارم پر لانے کے لئے تشکیل دی گئی ایڈہاک کمیٹی کے زیراہتمام بندر روڈ پر واقع ’الافراء ‘ ہال میں ایک خصوصی اجلاس عام منعقد کیا گیا جس میں ’بھٹکل مسلم مرچنٹس ایسو سی ایشن‘ کا قیام عمل میں آیااور دستوری تجاویز کو منظوری دینے کے ساتھ آئند ہ انتظامیہ کمیٹی کی تشکیل کے لئے الیکشن کمیشن کا بھی تقرر کیا گیا۔
View more
Sun, 30 Dec 2018 14:05:50
کنڈلور ٹاؤ ن سے شیموگہ کی طر ف گزرنے والے ہائی وے پر رات کے وقت سبریملا جانے سے پہلے کی تیاریوں میں مصروف ائیپّا بھکت کی موت واقع ہوگئی جس کے بعد جائے حادثہ پر جمع ہونے والے ہجوم نے سڑک روک کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Sun, 30 Dec 2018 13:58:14
بس ڈرائیور کی چوکسی اور ٹرک ڈرائیور کی ہوشیاری سے یلاپور کے اریبیل علاقے میں گھاٹ پر ایک بڑا متوقع حادثہ ٹل گیا اور بس میں موجود درجنوں مسافر محفوظ رہے۔
View more
Sun, 30 Dec 2018 13:51:01
منگلورو پانمبور علاقے کے اسسٹنٹ کمشنرآف پولیس کی حیثیت سے راجیندرا کے ٹراانسفر کے بعد اس خالی اسامی پرنئے اے سی پی کے طور پر شرینواس گوڈا کا تقرر عمل میں آیا ہے۔
View more
Sun, 30 Dec 2018 13:18:10
مہاراشٹر میں سردی نے 27سال کا ریکارڈ ٹوڑدیا ہے،ریاست کا سب سے کم درجہ حرارت 3.2ڈگری سیلس دھولے میں ریکارڈ کیا گیا۔وہیں ناگپور کا کم از کم درجہ حرارت 5.7ڈگری سیلس تھا، جبکہ پونے میں کم از کم درجہ حرارت 6.6سیلس تھا۔
View more
Sun, 30 Dec 2018 12:09:53
بھٹکل جالی روڈ، جامعہ آباد کی جمعیت مسجد نورکی جانب سے جمعرات کو جامعہ آباد میں اصلاحِ معاشرہ کے عنوان پر خوبصورت جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شبینہ مکاتب کے طلباء وطالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کرتے ہوئے حاضرین سے داد و تحسین وصول کی۔پروگرام میں مقررین نے سماج میں پھیلی مختلف برائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کے تدارک کی طرف ذمہ داران کی توجہ دلائی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy