Sat, 02 Mar 2019 12:29:50
دہشت گردی کے الزامات کے تحت14؍ سال با مشقت کی سزا پانے والے ایک ملزم کی سزا کے خلاف داخل اپیل کو سپریم کورٹ نے آج سماعت کے لیئے قبول کرتے ہو ئے نوٹس جاری کیا نیز ضمانت عرضداشت پر چار ہفتوں کے بعد سماعت کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔
View more
Sat, 02 Mar 2019 12:27:34
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق امریکا چین کو بحیرہ جنوبی چین کے لیے خطرہ نہیں بننے دے گا۔ پومپیو نے کہا کہ امریکا یہ بات یقینی بنائے گا کہ بحیرہ جنوبی چین ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے کھلا رہے۔
View more
Sat, 02 Mar 2019 12:24:48
بغداد سے تعلق رکھنے والی مغرب نواز خاتون نے NASA میں خلا نوردی کے لیے شمولیت اختیار کی ہے ۔ دیانا نے 2017 میں یونیورسٹی گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ اس سلسلے میں انہوں نے 2008 میں بھرپور کوششوں کا آغاز کیا تھا
View more
Sat, 02 Mar 2019 12:20:25
سوڈان کے صدر عمرالبشیر نے حکمراں جما عت کانگریس کی قیادت جماعت کے نائب صدر احمد محمد ہارون کو سونپ دی ہے۔ ھارون پارٹی قیادت کے انتخابات تک اس کے سربراہ ہوں گے۔سوڈان کی حکمراں جماعت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عمر البشیر پارٹی کی سربراہی سے دستبردار ہوگئے ہیں
View more
Sat, 02 Mar 2019 12:17:55
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل وینزویلا کے بحران پر کوئی متفقہ موقف اپنانے میں ناکام ہوگئی ہے۔وینزویلا میں جاری سیاسی بحران پر غور کے لیے 15 رکنی کونسل کا خصوصی اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا تھا لیکن کونسل کے ارکان بحران سے متعلق کسی قرارداد پر متفق نہ ہوسکے۔
View more
Sat, 02 Mar 2019 12:02:59
شہر میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی کے ساتھ ہی اسپتالوں میں ٹائفائیڈ ، سانس کی نالی کا انفکشن، پیٹ اور آنتوں کے امراض ، جلدی امراض ، خسرہ اور غذائی سمیت کے امراض میں اضافہ کی خبریں آرہی ہیں۔
View more
Sat, 02 Mar 2019 11:58:01
بنگلور کے صحت افسروں نے ان افواہوں کی نفی کی ہے کہ شہر میں بندر بخار کی وبا پھیل رہی ہے، واضح رہے کہ مغربی گھاٹ کے علاقوں میں پایا جانے والا کیاسنور جنگل مرض کے بنگلور شہر میں پھیلنے سے متعلق خوف اس وقت پیدا ہو گیا تھا جب فروری کی 3 تاریخ کو دوما سندرا میں دو بندروں کے مردہ جسم پائے گئے تھے۔
View more
Sat, 02 Mar 2019 11:50:36
ملک بھر میں 24اضلاع کو قحط زدہ قرار دیا گیا ہے،ان میں سے16اضلاع کرناٹک میں ہیں، کرناٹک گزشتہ18سال میں جملہ 14سال بھیانک خشک سالی سے دوچار رہا ہے ۔ اس لئے مرکزی حکومت کوچاہئے کہ وہ کرناٹک کیلئے اضافی امداد منظور کرے ۔
View more
Sat, 02 Mar 2019 11:47:27
طلبہ وطالبات کی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ پی یو سی دوم امتحان میں آج ریاست کے 1,013 امتحانی مراکز میں طلباء نے اپنے پہلے پرچہ کا امتحان لکھا ۔ پہلے دن صبح 10:15بجے پر امتحان کا آغاز ہوا ۔ 6لاکھ سے زیادہ طلباء نے امتحان میں حصہ لیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy