Tue, 05 Mar 2019 11:53:12
وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج ودھان سودھا کے روبرو بجلی سے چلنے والی بائک اور عوامی بائیسکل پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ باونس نامی ایک ایک اربن موبلیٹی سلیوشن کمپنی نے اس پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو شروع کیا ہے۔ یہ گاڑیاں ماحول دوست ہیں۔
View more
Tue, 05 Mar 2019 11:45:35
کانگریس والوں نے خواہ مخواہ اومیش جادھو پر شک کیا ، جس سے تنگ آکر انہوں نے آج اسمبلی و پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ باتیں سابق وزیراعلیٰ جگدیش شٹر نے کہیں۔
View more
Tue, 05 Mar 2019 11:43:27
ہندوستان امن پسند ملک ہے ، ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں ،لیکن ہماری سلامتی سے سمجھوتہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہے ۔مسائل کا حل جنگ سے نہیں ہوتا ہے ،دونوں ملکوں کا مفاد امن بحالی اور مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔مذکورہ خیالات کا اظہار کالی کٹ میں منعقدہ گرانڈ مفتی استقبالیہ کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما کے جنرل سکریٹری شیخ ابوبکر احمد نے کیا ۔
View more
Tue, 05 Mar 2019 11:40:56
درج فہرست ذات وقبائل (ایس سی ایس ٹی) طبقات کے بچوں کو مسابقتی امتحانات کی تربیت فراہم کرنے کے مقصد سے بی بی ایم پی کی مضافات میں ایک ایکڑ اراضی پر100کروڑ روپے کی لاگت سے ٹریننگ و کوچنگ سنٹر تعمیرکرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Tue, 05 Mar 2019 11:35:43
آئندہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے ریاست کرناٹک میں مخلوط حکومت میں ساجھیدار کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر آج دوسرے راؤنڈ کے اجلاس میں بھی اتفاق نہیں ہوسکا۔ حالانکہ کانگریس لیڈر یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت صحیح سمت میں جاری ہے ۔
View more
Tue, 05 Mar 2019 11:29:36
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ملک بھر میں لون اسکالرشپ مہم چل رہی ہے جس کے تحت 4 مارچ 2019 کو نئی دہلی میں واقع پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ہیڈ کوارٹرز میں ایک روزہ پروگرام کے دوران 72 طلباء و طالبات کو اعلی تعلیم کے لئے اسکا لرشپ کی دوسری قسط دی گئی جس میں صحافت اور وکالت کے ساتھ منسلک طلباء کو ترجیح دی گئی ۔
View more
Tue, 05 Mar 2019 00:26:51
کانگریس صدر راہل گاندھی نے امیٹھی میں ہتھیار فیکٹری کو لے کر وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ امیٹھی میں ہتھیار فیکٹری کو لے کر وزیر اعظم نے جھوٹ بولا ہے۔
View more
Tue, 05 Mar 2019 00:19:05
ایئر انڈیا نے طیاروں سے کھانا اور راشن کی’چوری' کے الزام میں اپنے چار ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔قومی ایئر لائن کے سینئر حکام نے یہ معلومات دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy