Tue, 12 Mar 2019 11:30:23
لوک سبھا انتخابات کے لئے ریاست میں دو مرحلوں پر مشتمل ووٹنگ کی تاریخوں کا اعلان کیاگیا ہے۔ جس کے پیش نظر 23؍اور24؍اپریل کو طے شدہ کامن انٹرنس ٹسٹ (سی ای ٹی) امتحان ملتوی کردیاگیا ۔
View more
Tue, 12 Mar 2019 11:16:34
ریاستی بی جے پی نے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی پر آج الزام لگایا ہے کہ وہ عہدہ کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے کنبہ کی تجارت کو فروغ دینے بیٹے کو سیاست میں لارہے ہیں۔
View more
Tue, 12 Mar 2019 11:12:41
منڈیا لوک سبھا حلقہ کے انتخابات سے متعلق جے ڈی ایس کے ایچ ڈی ریونا کے بیان پر سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کو اپنا ردعمل ظاہر کرنا ہوگا۔ اس بات پر اصرار سابق رکن اسمبلی اورکانگریس قائد چلوارایا سوامی نے کیا۔
View more
Tue, 12 Mar 2019 11:08:24
ریاست کرناٹک کے مختلف مقامات پر2000روپے کے جعلی نوٹوں کو چلن میں لاکر دھوکہ دینے والے ٹھگوں کی بین ریاستی ٹولی کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
View more
Tue, 12 Mar 2019 11:04:12
بنگلور نارتھ لوک سبھا حلقہ سے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کی امیدواری سے ڈرکر مرکزی وزیر ڈی وی سدانندا گوڑا دوسرے حلقہ کا انتخاب کرنے کے لئے لابی چلارہے ہیں۔
View more
Tue, 12 Mar 2019 10:58:54
فلمی دنیا سے سیاست میں آئیں آنجہانی امبریش کی بیوہ سما لتا امبریش منڈیا پارلیمانی حلقہ سے چناؤ لڑنے بے تاب ہیں ۔انہوں نے کانگریس ٹکٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 12 Mar 2019 10:52:55
بنگلورسنٹرل ،نارتھ اور ساؤتھ لوک سبھا حلقوں میں انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے اخراجات پر بنگلور ضلع انتخابی افسر خصوصی نظر رکھیں گے۔ 70؍لاکھ روپیوں سے زائد خرچ کرنے پر امیدواروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بنگلور شہری ضلع انتخابی افسر نے اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 12 Mar 2019 00:06:49
بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے لوک سبھا کے عام انتخابات کے ساتھ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات نہ کرانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارتی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناکامی ہے۔
View more