Sat, 06 Apr 2019 11:03:53
آج صبح شہر کے آر ایم سی یارڈ میں ہمہ منزلہ پارکنگ لاٹ بنانے کے لئے زیر تعمیر ڈھانچہ گر پڑا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت راکیش 21 اور راہل گوسوامی 19کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Sat, 06 Apr 2019 11:01:12
سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما اور سابق نائب وزیراعلیٰ کے ایس ایشورپا کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں کے متعلق نازیبا کلمات استعمال کئے تھے۔
View more
Sat, 06 Apr 2019 10:57:50
ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپانے دعویٰ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ریاست میں بڑے پیمانے پر سیاسی تبدیلیاں یقینی ہیں، کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت آپسی اختلافات کا شکار ہوکر گر جائے گی۔
View more
Sat, 06 Apr 2019 10:54:12
شہر کے مختلف تالابوں کے پانی کے ساتھ شہر سے بہنے والے آلودہ پانی کو صاف کرکے اسے کولار اور چکبالاپور کے تالابوں میں بہانے اور ان اضلاع کے زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کی طرف سے 1300 کروڑ روپیوں کی لاگت سے شروع کئے گئے کورمنگلا چلگٹہ ( کے سی ویالی) پراجکٹ کو سپریم کورٹ نے آج ہری جھنڈی دکھادی۔
View more
Sat, 06 Apr 2019 10:47:47
چھتیس گڑھ کے ضلع جشپور سے لے جاکر کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں یرغمال بنائے گئے تمام 11 مزدوروں کو آج واپس لا کر ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ ان مزدوروں کو پرکشش تنخواہ کا لالچ دے کر بنگلور لے جایا گیا تھا۔
View more
Sat, 06 Apr 2019 10:41:55
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج ریاستی کانگریس پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منڈیا لوک سبھا حلقے میں ان کے فرزند نکھل کمار سوامی کو ہرانے کے لئے کانگریس اور بی جے پی نے ہاتھ ملالیا ہے۔
View more
Sat, 06 Apr 2019 10:37:52
لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی نے جو انتخابی منشور جاری کیا ہے اس میں سماج کے ہر پہلو کی ترقی کو ملحوظ رکھتے ہوئے ایسی اسکیمیں منظر عام پر لائی گئی ہیں جو آنے والے دنوں میں ملک کے معاشی نظام کا نقشہ بدل کر رکھ دیں گی۔
View more
Fri, 05 Apr 2019 20:50:18
ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں گذشتہ دو دنوں کے دوران مالیگاؤں ۲۰۰۸ء بم دھماکہ معاملے میں سات سرکاری گواہوں کی گواہیاں عمل میں آئی
View more
Fri, 05 Apr 2019 20:46:30
ممنوع تنظیم داعش کے توسط سے ہندوستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کا منصوبہ بنانے کے الزامات کے تحت گرفتار اللہ رکھا ابو بکر منصوری نامی ملزم کی مقدمہ سے ڈسچارج کی عرضداشت پر آج بحث مکمل ہوئی جس کے بعد خصوصی این آئی اے جج نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے معاملے کی سماعت۱۸؍اپریل تک ملتوی کردی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy