Wed, 03 Jul 2019 13:43:04
مہاراشٹرا میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران رتنا گیری میں ایک ڈیم ٹوٹنے سے بڑا حادثہ پیش آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق رتناگیری کے چپلون تعلقہ میں واقع تیوارے ڈیم ٹوٹنے سے ڈیم کے نیچے بسے سات گاوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی جس میں کئی لوگوں کی بہنے کی خبریں ہیں۔ اب تک ملی اطلاع کے مطابق چھ لوگوں کو نعشیں برآمد کی جاچکی ہیں جبکہ 19 سے زائد لوگ ہنوز لاپت
View more
Wed, 03 Jul 2019 13:40:49
ہندوستان میں ہجومی تشدد کے واقعات پرہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ چونکانے والی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی2015سے دسمبر2018 تک ہندوستان میں چوالیس افراد کو ہجوم نے نشانہ بنایا جس میں سےسترہ معاملے جھارکھنڈ میں پیش آئے ۔ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں وزیراعظم کے ذریعہ ہجومی تشدد کی مذمت اور سپریم کورٹ کے ریاستوں کو جاری کی گئی ہدایت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 03 Jul 2019 13:02:43
عالمی کپ 2019 میں ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز روہت شرما کی زبردست کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ روہت شرما نے منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف بہترین سنچری لگا کرتاریخ رقم کردی۔
View more
Wed, 03 Jul 2019 12:40:28
بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کسی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز یا ٹورنامنٹ میں 500 سے زائد رنز اور 10 یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے آل رائونڈر بن گئے،
View more
Wed, 03 Jul 2019 12:31:44
بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے کر چھٹی فتح کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،
View more
Wed, 03 Jul 2019 12:21:34
2دنوں سے جاری زبردست برسات سے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس انٹرنیشنل ائیر پورٹ بھی جل تھل ہوگیا۔ اس دوران گزشتہ شب اسپائس جیٹ کا طیارہ رن وے پر اترتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ تیز بارش کے سبب کئیفلائٹس منسوخ کردی گئیں جبکہ کئی کے راستوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 03 Jul 2019 11:49:39
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)کی جانب سے بنگلور شہر ٹاؤن ہال کے قریب ہجومی تشدد اور تبریز انصاری اور پہلو خان کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے کے مطالبے کو لیکر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-
View more
Wed, 03 Jul 2019 11:29:03
ترقی پسند اتحاد (یوپی اے) کی صدر سونیا گاندھی نے لوک سبھا میں پیر کو رائے بریلی کی ریل کوچ فیکٹری کمپنی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے حکومت پر مخصوص سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے پپلک کمپنیوں کو بحران میں ڈالنے کا الزام عائد کیا-
View more
Wed, 03 Jul 2019 11:24:39
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیج کو نقصان پہنچانے والی حرکتوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے رکن پارلیمان سے لے کر ہر چھوٹا بڑا کوئی بھی کارکن اگر غلط کام کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہونی چاہئے -
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy