Tue, 08 Oct 2019 11:29:14
جموں وکشمیر کے پولس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان سے بڑی تعداد میں ملی ٹنٹ دراندازی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دراندازی کرنے والے ملی ٹنٹوں اور وادی میں پہلے سے موجود ملی ٹنٹوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔
View more
Tue, 08 Oct 2019 11:20:37
جب سے موجودہ حکومت اقتدار کی کرسی پر بیٹھی ہے ہر آئے دن مسلمانوں کے خلاف کوئی نہ کوئی کارروائی میں ملوث ہے۔کبھی شریعت میں مداخلت کی کوشش کی جارہی ہے تو کبھی طلاق کے نام پر سیاسی روٹیاں سیکیں جارہی ہیں۔حالیہ دنوں میں ملک میں این آر سی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔جسکا کا اصل نشانہ فقط مسلمان ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین، شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
View more
Tue, 08 Oct 2019 11:12:50
چکمگلورو، گدگ اور دھارواڑ کے علاقے میں بھاری برسات نے پھر ایک بار تباہی مچادی ہے۔ 6 اکتوبر کو بادلوں کی گرج اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ برسنے والی بارش کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مکانات اور مکئی، سورج مکھی، کپاس، مونگ پھلی جیسی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔
View more
Mon, 07 Oct 2019 19:48:52
کشمیر کے متعلق مغل شہنشاہ ظہیر الدین بابر نے وہاں کی قدرتی خوبصورتی اور دلکش مناظر کو دیکھ کر کہا تھا کہ کشمیر زمین پر جنت کے مانند ہے۔ ہمالیہ اور پیرپنچال کے پہاڑی سلسلوں کے درمیان واقع کشمیر کی وادی کئی دریاؤں سے زرخیز ہونے والی سرزمین ہے۔ یہ وادی اپنے حسن کے باعث آج بھی پوری دنیا میں زمین پر جنت تصور کی جاتی ہے۔ اِس وقت یہ خوبصورت وادی تین ممالک کا حصہ بنی ہوئی ہے۔ جموں وکشمیر اور لدّاخ کا علاق
View more
Mon, 07 Oct 2019 19:31:25
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ موٹروہیکل ایکٹ کے تحت تیز رفتار اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے جیسے جرم کرنے والے کسی شخص کے خلاف تعزیرات ہند کے تحت بھی مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے کیونکہ دونوں قانون اپنے اپنے علاقے میں آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں۔
View more
Mon, 07 Oct 2019 18:50:49
عراق میں طبی اور پولیس ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ شب بغداد کے مشرق میں واقع علاقے الصدر سٹی میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران 15 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
View more
Mon, 07 Oct 2019 18:47:53
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر الزام عاید کیا ہے کہ تہران تنازعات اور جنگ کو ہوا دے رہا ہے، جس سے پناہ گزینوں کے بحران میں اضافہ ہوتا ہے۔
View more
Mon, 07 Oct 2019 18:22:30
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے ٹوئٹ کر کے ان کے بیان کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سچ میں بہت طاقت ہوتی ہے، وہ جگہ بنا کر باہر نکل ہی آتی ہے۔
View more
Mon, 07 Oct 2019 18:16:33
آرے کالونی میں درختوں کی کٹائی سے متعلق سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ فی الحال آرے میں کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy