Fri, 29 Nov 2019 21:29:04
دہلی میں نرسری میں داخلہ کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔ دہلی حکومت کے ڈائریکٹریٹ برائے تعلیم نے داخلہ کا پورا شیڈیول جاری کر دیا ہے۔
View more
Fri, 29 Nov 2019 21:25:39
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز ’وزیر اعلی لائرس ویلفیئر‘ اسکیم پر عمل درآمد کے لئے تیرہ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
View more
Fri, 29 Nov 2019 21:22:47
شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ کی ذریعہ ضمانت دیئے جانے کے خلاف سی بی آئی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے آج سابق کولکاتا پولس کمشنر راجیو کمار سے جواب طلب کیا ہے۔سی بی آئی نے 4 اپریل کو عرضی دائر کی تھی۔
View more
Fri, 29 Nov 2019 21:13:01
بصارت سے محروم تین دوستوں نے منگلور یونیورسٹی کے بیچلر آف سوشل ورک امتحان میں سرفہرست تین درجات حاصل کئے۔ ایسا شاید پہلی مرتبہ ہوا ہے۔
View more
Fri, 29 Nov 2019 21:02:23
اقتصادی سست روی کی وجہ سے مینوفیکچرنگ ، زراعت اورکان اور کان کنی کے شعبے کی مایوس کن کارکردگی سے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ملک کے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح ترقی 26 سہ ماہی کی نچلی سطح 4.5 فیصد پر آ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ 7.0 فیصد رہی تھی۔ اس مدت میں گراس ویلو ایڈیڈ (جي وي اے) ترقی کی شرح 4.3 فیصد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ 6.9 فیصد رہی تھی۔
View more
Fri, 29 Nov 2019 19:56:11
مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ اور رکن پارلیمنٹ سادھو پرگیہ سنگھ ٹھاکرجسے ممبئی ہائی کورٹ نے گذشتہ سال ضمانت پر رہا کیا تھا کی ضمانت مسترد کیئے جانے والی عرضداشت پر آج سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت عمل میں آئی جس کے دوران متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے مقرر کئے گئے وکلاء اعجاز مقبول اور گورو اگروال موجود تھے لیکن سادھوی کے وکیل کے بی
View more
Fri, 29 Nov 2019 19:08:17
بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے گوڈسے پر دیئے گئے بیان کے سلسلے میں آج جمعہ کو ایک بار پھر لوک سبھا میں معافی مانگی ہے۔ اپنا بیان پڑھتے ہوئے ، پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ انہوں نے نتھورام گوڈسے کو محب وطن نہیں کہا ہے لیکن اگر پھر بھی کسی کو ٹھیس پہنچی ہے تو وہ معافی مانگتی ہیں۔
View more
Fri, 29 Nov 2019 00:34:41
بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو لوک سبھا میںمحب وطن بتانا اس بار بی جے پی کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو مہنگا پڑ گیا، کیونکہ جمعرات کو وزارت دفاع کی کمیٹی سے اُنہیں باہر کردیا گیا ہے۔
View more
Thu, 28 Nov 2019 21:15:53
شیوسینا چیف اُدھو ٹھاکرے نے آج جمعرات کو مہاراشٹرا کے 18 ویں وزیراعلیٰ کا حلف لیا۔ بھگوا رنگ کے کپڑے پہنے اُڈھو ٹھاکرے نے مراٹھی میں حلف لیا۔ انہوں نے جیسے ہی کہا کہ میں اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے۔۔۔ ویسے ہی پورے شیواجی پارک میں شیو سینا کے کارکنوں کی طرف سے زبردست نعرے بازی شروع کی گئی،اس دوران زبردست آتش بازی بھی دیکھنے کو ملی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy