Tue, 03 Dec 2019 11:33:31
اترپردیش کے دو اضلاع ایٹہ ومین پوری میں فرضی دستاویزات کی بنیاد پر نوکری کرنے والے 190 ٹیچروں کو برخاست کردیا گیا ہے۔ ایس آئی ٹی کی جانب سے کی گئی جانچ میں ان ٹیچروں کے بی ایڈ کی ڈگریاں فرضی پائی گئی ہیں۔
View more
Tue, 03 Dec 2019 11:18:12
اساتذہ اور طلبہ نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ہاسٹل کی فیسوں میں اضافے کے خلاف پیر کو وزارت انسانی وسائل کی ترقی کے سامنے دھرنا مظاہرہ کیا۔ سینکڑوں اساتذہ اور طلبہ ہاتھ میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر شاستری بھون کے سامنے جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
View more
Tue, 03 Dec 2019 11:14:01
مہاراشٹر میں اس بات کو لے کر چہ می گوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ کیا خاتون بی جے پی لیڈر پنکجا منڈے پارٹی کو چھوڑنے کا ارادہ کر چکی ہیں۔ ان قیاس آرائیوں کے درمیان پنکجا منڈے نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے بی جے پی کا نام ہٹا دیا ہے۔ اس قدم کے بعد مہاراشٹر بی جے پی میں زبردست ہلچل پیدا ہو گئی ہے اور قیاس آرائیوں کا بازار بھی مزید گرم ہو گیا ہے۔
View more
Tue, 03 Dec 2019 11:08:44
جمعیۃعلماء ہند نے بابری مسجد ملکیت مقدمہ میں گزشتہ 9نومبر کو آنے والے فیصلہ کے خلاف آج سپریم کورٹ میں ریویوپٹیشن(ڈائری نمبر43241-2019) داخل کردی، ریویوپٹیشن آئین کی دفعہ 137کے تحت دی گئی مراعت کی روشنی میں داخل کی گئی ہے۔جمعیۃعلماء ہند کے صدردفتر میں منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے یہ اطلاع دی۔
View more
Tue, 03 Dec 2019 11:04:02
بابری مسجد اور رام مندر اراضی تنازعہ پر سپریم کورٹ نے گزشتہ 9 نومبر کو جو فیصلہ سنایا تھا، اس کے خلاف نظر ثانی عرضی داخل کر دی گئی ہے۔ یہ نظر ثانی عرضی جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے داخل کی گئی ہے جو کہ ایودھیا کیس میں 10 مسلم فریقین میں سے ایک اہم مسلم فریق ہے۔
View more
Tue, 03 Dec 2019 10:47:28
کانگریس نے حیدرآباد میں ایک ویٹنری ڈاکٹر کی عصمت دری کے بعد قتل کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حیرانی ظاہر کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ ان کی حکومت خواتین کے خلاف جرائم روکنے کے اقدامات کرنے کے لئے بنایا نربھیا فنڈ کو خرچ نہیں کر رہی ہے۔
View more
Mon, 02 Dec 2019 23:19:17
ہندوستانی ریلوے کی کمائی 10 سال کے کم سطح پر پہنچ گئی ہے۔ریلوے کا آپریشنل تناسب (آپریٹنگ ریشیو) مالی سال 2017/18میں 98.44 فیصد تک پہنچ گیا ہے،
View more
Mon, 02 Dec 2019 23:00:08
مہاراشٹر میں کانگریس،این سی پی اور شیوسینا کی نئی حکومت کے بعد سے، احمد آباد سے ممبئی تک چلنے والے بلٹ ٹرین منصوبے کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy