Sun, 05 Jan 2020 11:44:47
وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کو بدنام کرکے اقتدار سے بے دخل کرنے کے مقصد سے ہی وزیر اعظم نریند رمودی ریاست کو جاری کی جانے والی امدادی رقوم میں کٹوتی لارہے ہیں، اس قسم کا گمبھیر الزام سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے عائد کیا -
View more
Sun, 05 Jan 2020 11:40:19
محکمہ پولس میں اس وقت یہ افواہ گشت کررہی ہے کہ ریاست میں محکمہ سی آئی ڈی کے ڈی جی پی کے عہدہ پر فائز اعلیٰ پولس افسر پر اوین سود ڈائرکٹر جنرل آف پولس کا عہدہ حاصل کرنے بی جے پی کے بڑے لیڈروں اور خصوصاً مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے سفارش کے لئے اپنے داماد کو استعمال کررہے ہیں -
View more
Sun, 05 Jan 2020 11:34:42
ملک میں جاری سی اے اے این پی اے اور این آر سی کی دہشت کے دوران جماعت اسلامی ممبئی میٹرو نے سماج اور معاشرے کے سبھی فرقوں کوایک پلیٹ فارم پر لانے کی شاندار کوشش کی جس کے تحت ممبئی کے مراٹھی پتر کار سنگھ میں ایک سمینار کا اہتمام کیا جس میں شیو سینا کے ایم پی سنجے راؤت نے بھی اپنے منفرد انداز میں اظہار خیال کیا۔
View more
Sun, 05 Jan 2020 11:27:03
کنکن ناڈی سے بالمٹا کی طرف جانے والی سڑک پر دیر رات گئے ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں کار کی ٹکر کی وجہ سے اسکوٹر پر سوار2نوجوان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
View more
Sun, 05 Jan 2020 11:19:38
بھٹکل میں ڈی وائی ایس کے طور پر خدمات انجام دینے اور عوامی میں اپنی مقبولیت بنانے والے ویلنٹائن ڈیسوزا کا تقرر اب بنٹوال کے ڈی وائی ایس پی کے طور پر کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 05 Jan 2020 11:14:44
سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر عدم اتفاق کی آواز کو کچلنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جمہوریت کو درکنار کرتے ہوئے من مانی کرنے پر آمادہ ہے۔وہ عدم اتفاق کی کسی بھی آواز کو دبانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔
View more
Sun, 05 Jan 2020 11:08:28
شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شہر حیدرآباد کے لوور ٹینک بنڈ پر واقع دھرنا چوک پر ملین مارچ کا اہتمام کیاگیاجس میں مختلف سیاسی،سماجی،مذہبی،ملی،فلاحی تنظیموں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم دانشوروں،سیکولر اداروں،یونیورسٹیز کے طلبہ،انجمنوں،صحافیوں،دانشوروں نے شرکت کی۔
View more
Sun, 05 Jan 2020 11:02:48
”مودی واپس جاؤ“ کا نعرہ دیتے ہوئے سی پی ایم کے پولٹ بیورو کے ممبر محمد سلیم نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 10جنوری کو کلکتہ آمد کے موقع پر بنگلور اور کرناٹک کے طرز پر ”مودی واپس جاؤ“ کا ٹرینڈ چلایا جائے گا اور ریاست کے عوام سے اپیل ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
View more
Sun, 05 Jan 2020 10:57:04
کشمیر کی تاریخ کو مسخ کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے کشمیر سی پی ایم کے رہنما یوسف تاریگامی نے سوال کیا ہے کہ ہندوستان کی آزادی کے بعد جموں و کشمیر سمیت پورے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات ہو رہے تھے اس وقت وادی کشمیر میں فرقہ وارانہ فسادات کا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔ وادی میں ہندواور مسلمان مل جل کر رہتے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy