Thu, 30 Jan 2020 13:06:37
دہلی اسمبلی الیکشن کے پیش نظر انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی کے مرکزی وزراء و لیڈران لگاتار متنازعہ بیانات دے رہے ہیں۔ اس درمیان انتخابی کمیشن نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی انتخابی تشہیر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انتخابی کمیشن نے ان دونوں کو ہی دہلی اسمبلی الیکشن کے لیے بی جے پی اسٹار پرچارک کی فہرست سے باہر کرنے کا حکم صادر کر دیا
View more
Thu, 30 Jan 2020 13:03:31
یوگی کی پولس ایک بار پھر کٹہرے میں کھڑی نظر آ رہی ہے۔ اس بار پولس سوالوں کے گھیرے میں بجنور تشدد پر کی گئی کارروائی کو لے کر ہے۔ گزشتہ سال بجنور میں شہریت قانون کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جس میں پولس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ اب ضلع اور سیشن کورٹ نے ملزمین کو ضمانت دیتے ہوئے جج نے پولس کی ایف آئی آر پر سوال کھڑے کیے ہیں اور پولس کو پھٹکار لگائی ہے۔
View more
Thu, 30 Jan 2020 12:57:39
بیڈ منٹن کی مشہور کھلاڑی سائنا نہوال نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ہریانہ میں پیدا ہوئی 29 سالہ سائنا نہوال، حیدرآباد میں سے تعلق رکھتی ہیں اور ہندوستان کے مشہور کھلاڑیوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ سائنا نہوال کے ساتھ ان کی بہن چندرن شو نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ بیڈ منٹن کی سابق نمبر ون کھلاڑی ملک کے سرکردہ ایوارڈس راجیو گاندھی کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ سے بھی سرفراز
View more
Thu, 30 Jan 2020 12:53:50
دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر منوج تیواری نے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کا دعوی کرتے ہوئے آج کہا کہ حکومت بننے کے ایک ماہ کے اندر ہی ’ٹکڑ ے ٹکڑے گینگ‘ کے خلاف چارج شیت داخل کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔
View more
Thu, 30 Jan 2020 12:49:42
سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے لیکن سماج واد میں یقین رکھنے والے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
View more
Thu, 30 Jan 2020 12:45:49
قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں جاری مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کے سابق جج بی ڈی نقوی نے کہاکہ جمہوری ہندوستان میں احتجاج اور تحریک چلانا بنیادی حق ہے اور یہ حق ہندوستانی آئین دیتا ہے۔
View more
Thu, 30 Jan 2020 12:21:28
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ مشرق وسطیٰ کے نام نہاد امن منصوبہ”ڈیل آف دی سنچری“ پر فلسطینیوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے-
View more
Thu, 30 Jan 2020 12:15:22
کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کے مختلف کارپوریشنز میں جاری تبادلہ (ٹرانسفر) کے دھندے پر روک لگانے کے لئے ریاستی حکومت ٹرانسپورٹ محکمہ میں تبادلوں سے متعلق نئی پالیسی جاری کرنے کے بارے میں غور کررہی ہے۔
View more
Thu, 30 Jan 2020 12:09:03
ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے ستمبر 2019 میں واپس لئے گئے ٹرافک ضابطوں سے متعلق بھاری جرمانوں کے حکم کو دوبارہ نافذ کر دیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy