Sun, 02 Feb 2020 13:01:47
تریپورہ کے اگرتلا میں پولیس نے 1971 کی فرضی ووٹر لسٹ کی مدد سے ریاست کے مقامی رہائشی ہونے سے متعلق سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں نے بتایا کہ ان کے پاس 1971 کا کوئی ہندوستانی سرٹیفکیٹ نہیں تھا اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کے تحت ڈیٹینشن سینٹر سے بچنے کے لئے انہوں نے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
View more
Sun, 02 Feb 2020 12:57:10
ساگر مالا منصوبے کے تحت کاروار بندرگاہ کی توسیع سے متعلق ٹیگور ساحل پر جو تعمیری کام کیا گیا تھا اس پر عدالت کے اسٹے آرڈ کی تعمیل کرتے ہوئے بندرگاہ کے افسران ساحل پر رستہ بنانے کے لئے ڈالی گئی مٹی اور پتھر ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔
View more
Sun, 02 Feb 2020 12:50:05
اپنی بدکلامی اور زہر افشانی کے لئے مشہور شمالی کینرا ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے پھر ایک بار زہر اگلا ہے اور اس مرتبہ گاندھی جی کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جدوجہد آزادی محض ایک ڈرامہ تھی اور ستیہ گرہ کی وجہ سے ملک کو آزادی نہیں ملی تھی۔
View more
Sun, 02 Feb 2020 12:36:16
سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے پارلیمنٹ میں پیش 21-2020 کے بجٹ کو ’دیوالیہ سرکار کا دیوالیہ بجٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرتی معیشت، بے تحاشا بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روزگار کے بارے میں کوئی ٹھوس قدم اٹھانے کی بات بجٹ میں نہیں کی گئی۔
View more
Sun, 02 Feb 2020 12:33:10
جموں وکشمیر حکومت نے وادی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندیوں کو ملک کی سالمیت، جموں و کشمیر کے تحفظ اور قیام امن و قانون کے لئے از حد لازمی قرار دیا ہے۔
View more
Sun, 02 Feb 2020 12:29:35
کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے چین سے خصوصی طیارے سے وطن لائے گئے ہندوستانی شہریوں کو 14دن تک دہلی میں بنائے گئے خصوصی کیمپوں میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا جائے گا اور گھر نہیں جانے دیا جائے گا-
View more
Sun, 02 Feb 2020 12:21:00
مرکزی حکومت کی طرف سے ہفتہ کے روز پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے سالانہ بجٹ کے ردعمل میں جموں و کشمیر کی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں جموں و کشمیر کے لئے شعر و شاعری کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔
View more
Sun, 02 Feb 2020 11:50:47
وشوا ہندو مہاسبھا کے رہنما رنجیت بچن کو اتوار کی صبح علی الصبح گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جب وہ لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں ٹہل رہے تھے۔ شہر کے مرکزی علاقہ حضرت گنج میں صبح سویرے کی فائرنگ سے وشوا ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر رنجیت بچن ہلاک ہوگئے۔
View more
Sun, 02 Feb 2020 11:34:44
شاہین باغ میں احتجاج کے مقام کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) انیل بیجل نے دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک کو حکم دیا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy