Tue, 18 Feb 2020 18:39:34
خاتون مسافر کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک کے ایس آر ٹی سی بس کنڈکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور عدالت میں پیش کرتے ہوئے اُسے جوڈیشیل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ کنڈکٹر کی شناخت پتور بس ڈپو سے منسلک ایسوبو علی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Tue, 18 Feb 2020 13:56:51
بیلتنگڈی تعلقہ کے انڈابیٹو نامی گاؤں میں ایک آٹو رکشا اُلٹ کر 25 فٹ گہرے کھیت میں جاگرنے سے رکشہ پر سوار دو خواتین جاں بحق ہوگئیں، البتہ رکشہ پر سوار ایک حاملہ خاتون معجزاتی طور پر محفوظ رہ گئی۔ حادثہ پیر کی شام کو پیش آیا۔
View more
Tue, 18 Feb 2020 13:10:52
اترپردیش کے اسمبلی اور قانون ساز اسمبلی میں سماج وادی پارٹی کے اراکین نے پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے جان کے خطرے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اس سلسلے میں جم کر ہنگامہ کیا جس سے اسپیکر کو ایوان کی کاروائی ملتوی کرنی پڑی۔
View more
Tue, 18 Feb 2020 13:06:02
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے خواتین فوجی افسران کو مستقل کمیشن دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ۔
View more
Tue, 18 Feb 2020 13:01:16
قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں جاری مظاہرہ میں خاتون مظاہرین نے واضح کردیا کہ جب تک اس سیاہ قانون کو واپس نہیں لیا جاتا اس وقت تک ہمارا پرامن مظاہرہ جاری رہے گا۔ یہ ردعمل سپریم کورٹ کے ذریعہ مذاکرہ کار مقرر کرنے اور سماعت کو 24 فروری تک ملتوی کرنے کے بعد آیا۔
View more
Tue, 18 Feb 2020 12:34:19
چین میں کرونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے چینی حکومت نے یہاں راجدھانی میں ایک صنعتی عمارت کو اگلے چھ دنوں میں ایک ماسک فیکٹری میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کےبڑھتے مطالبے کو پورا کیا جاسکے۔
View more
Tue, 18 Feb 2020 12:28:48
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے پیر کو لگاتار تیسری بار دہلی کے وزیر اعلی کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔ اس کے علاوہ اروند کجریوال کے کابینہ رکن منیش سسودیا، ستیندر جین، راجندر پال گوتم اور عمران حسین نے بھی یہاں دہلی سکریٹریٹ میں اپنے اپنے محکموں کا عہدہ سنبھال لیا۔ دہلی حکومت کے دیگر وزیر کیلاش گهلوت اور گوپال رائے نے بھی آج اپنا اپنا عہدہ سنبھال لیا۔
View more
Tue, 18 Feb 2020 12:04:13
سپریم کورٹ نے ملک بھر میں کمیونٹی کچن بنائے جانے کےمعاملے میں حلف نامہ داخل نہ کرنے پر دہلی،مہاراشٹر،منی پور،اوڈیشہ اور گوا پر جرمانے کی رقم بڑھاکر 10لاکھ روپے کردی ہے۔ جسٹس این وی رمن کی صدارت والی بنچ نے پیر کو گزشتہ 10فروری کی اپنی ہدایت پر عمل نہ کیے جانے کے سلسلے میں پانچ ریاستوں پر لگائےگئے جرمانے کی رقم پانچ لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ کردی ہے۔
View more
Tue, 18 Feb 2020 11:57:15
وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ قابل اعتراض بیان دینے کے الزام میں اتحاد ملت کونسل (آئی ایم سی) کے سربراہ مولانا توقیر رضا کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy