Tue, 03 Mar 2020 11:00:02
ہندوستان میں دہلی اور تلنگانہ میں کوروناوائرس سے متأثرین کے 1-1 معاملے کی تصدیق ہوئی ہے- وزارت صحت کے مطابق، دہلی میں جس شخص میں انفیکشن پایا گیا ہے، وہ کچھ دنوں پہلے اٹلی سے واپس آیاتھا،جبکہ تلنگانہ میں متاثر پایا گیا نوجوان دبئی سے آیا-
View more
Tue, 03 Mar 2020 10:33:24
نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملہ میں 4/ قصورواروں کی منگل 3مارچ کی صبح ہونے والی پھانسی اب نہیں ہوگی- نربھیا معاملہ میں قصوروار پون گپتا کی عرضی پر پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں سماعت ہوئی، جس کے بعد عدالت نے اگلے حکم تک پھانسی پر روک لگادی ہے-
View more
Tue, 03 Mar 2020 10:26:02
دہلی میں گزشتہ دنوں ہوئے زبردست تشدد کی گونج پیر کے روز پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں سنائی دی-پارلیمان کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے میں دونوں ایوانوں میں وزیر داخلہ امیت شاہ کے استعفیٰ کا پر زور مطالبہ کیا گیا-
View more
Mon, 02 Mar 2020 23:04:51
سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 ہٹانے کے خلاف دائر درخواستوں کو بڑی بنچ کے پاس بھیجنے سے پیر کو انکار کر دیا۔
View more
Mon, 02 Mar 2020 23:01:16
دہلی کے شمال مشرقی علاقہ میں ہوئے تشدد کے بعد راجدھانی میں لوگ خوفزدہ ہیں۔ تشدد سے جڑی کسی بھی خبر کو سن کر بھگدڑ جیسی حالت دیکھنے کو مل جاتی ہے۔
View more
Mon, 02 Mar 2020 22:54:21
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو بی جے پی کی قیادت والی یوپی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے پیر کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کو کسان مخالف قرار دیا۔
View more
Mon, 02 Mar 2020 22:47:57
سپریم کورٹ جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی عمرعبداللہ کی شہری سلامتی قانون (پی ایس اے) کے تحت حراست کو چیلنج دینے والی ان کی بہن سارا عبداللہ پائلٹ کی عرضی پر 5 مارچ کو سماعت کرے گی۔سارا پائلٹ نے حبس بیجا کی عرضی دائر کی ہے۔
View more
Mon, 02 Mar 2020 22:32:56
دہلی میں فرقہ وارانہ فسادا ت کو ”قتل عام“ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال سمیت پورے ملک میں ”گجرات ماڈل“ کو نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
View more
Mon, 02 Mar 2020 22:19:23
راجیہ سبھا میں دہلی تشدد پر کانگریس، عام آدمی پارٹی اور ترنمول کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے زوردار ہنگامہ کی وجہ سے ایوان میں وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہیں ہوسکا اور کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy