Tue, 03 Mar 2020 19:29:33
سپریم کورٹ نے قانون کی طالبہ کی عصمت دری کے ملزم اور سابق مرکزی وزیر چنميانند کو ملنے والی ضمانت کو مسترد کرنے سے منگل کو صاف انکار کر دیا۔ تاہم عدالت نے سابق مرکزی وزیر کے خلاف آبروریزی کے مقدمے کو دہلی منتقل کرنے سے متعلق الگ درخواست پر اتر پردیش کی حکومت، ملزم چنميانند اور دیگر کو نوٹس جاری کیا۔
View more
Tue, 03 Mar 2020 19:24:18
سپریم کورٹ نے انتخابی حلف نامہ میں فوجداری معاملوں کی معلومات چھپانے کے معاملہ میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیوندر فڑنویس کی نظر ثانی درخواست منگل کو مسترد کر دی۔
View more
Tue, 03 Mar 2020 18:42:55
سال 2018کے اسمبلی انتخابات کے موقع پر ہوناور تعلقہ کے منکی میں بی جے پی امیدوار سنیل نائک کے لئے تشہیری مہم چلانے کے دوران مبینہ طور پر رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ لیکن پچھلے دنوں عوامی منتخب نمائندوں کی خصوصی عدالت نے اننت کمار ہیگڈے کو ثبوتوں کی کمی کا سبب بتاتے ہوئے اس معاملے سے بری کردیا۔
View more
Tue, 03 Mar 2020 18:36:41
ہوناور تعلقہ کے کاسرکوڈ ٹونکا میں حیدر آباد کی ایک نجی کمپنی کی طرف سے تجارتی بندرگاہ تعمیر کرنے کے منصوبے سے پریشان عوام نے اس کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔
View more
Tue, 03 Mar 2020 18:28:49
دہلی تشدد میں اب تک 47 افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں آ چکی ہیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جعفر آباد، مصطفیٰ آباد، کھجوری، بھجن پورہ جیسے علاقوں میں رہنے والے سینکڑوں مسلم افراد یا تو کسی کیمپ میں پناہ لینے کے لیے مجبور ہو چکے ہیں یا پھر کسی دوسری ریاست کا رخت سفر باندھ لیا ہے۔
View more
Tue, 03 Mar 2020 13:19:12
ضلع شمالی کینرا کا ایک اہم تہوار ماری کمبا جاترے سرسی میں منعقد ہونے جارہا ہے او رانہی دنوں میں پی یو سی سال دوم کے طلبہ کے فائنل امتحانات بھی شروع ہورہے ہیں۔
View more
Tue, 03 Mar 2020 13:10:55
تعلیمی سال 2019/20کے لئے ریاستی ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے فائنل امتحانات کا موسم شروع ہورہا ہے۔ اس موقع پر کے ایس آر ٹی سی نے طلبہ کو اپنے مقام سے دوسرے امتحانی سنٹروں تک پہنچنے کے لئے مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 03 Mar 2020 12:11:25
محکمہ تعلیمات نے ریاست کے تمام اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ اسکولی طلبہ کو سردی، کھانسی، زکام،نزلہ، یا بخار ہونے کی صورت میں انہیں لازمی طور پر اسکول سے چھٹی دی جائے۔ جب تک وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوجاتے ہیں انہیں کلاسز میں شریک ہونے کا موقع نہ دیا جائے۔
View more
Tue, 03 Mar 2020 11:57:24
شمال مشرقی دہلی میں 24 اور 25 فروری کو برپا ہوئے تشدد میں پولس نے اب تک 335 سے زیادہ ایف آئی آر درج کی ہے۔ ان میں 40 سے زیادہ معاملے قتل کے درج کیے گئے ہیں اور ایک ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy