Sat, 11 Apr 2020 16:25:05
کورونا وائرس (كووڈ -19) سے نمٹنے اور آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے ہفتہ کو ویڈیو كانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والی میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی اور ریاستوں کے وزرائے اعلی نے ماسک پہن کر حصہ لیا۔
View more
Sat, 11 Apr 2020 16:24:31
لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکلات میں پھنسے ہوئے غریب لوگوں کو راحت رسانی کے طو ر پر بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک کی طرف سے راشن کٹس تقسیم کیے گئے۔
View more
Sat, 11 Apr 2020 16:10:53
لاک ڈاؤن کی وجہ سے محمد یعقوب نامی ایک شخص کی فیملی کیرالہ کے منجیشور میں پھنسی ہوئی تھی۔کیرالہ کے ساتھ کرناٹکا کی سرحدوں کو بند کر دینے کی وجہ سے وہ لوگ اڈور میں واقع اپنے گھر نہیں پہنچ پارہے تھے۔ آخر انہوں نے ایک کشتی کاسہارا لیا اوریعقوب سمیت سات افراد پر مشتمل یہ فیملی کسی طرح تلپاڈی پہنچی اور وہاں سے اپنے گاؤں پہنچ گئی۔
View more
Sat, 11 Apr 2020 16:09:46
کورونا وائرس (COVID-19) کے بڑھتےانفیکشن کےدرمیان آج وزیراعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نےملک کی مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کےساتھ میٹنگ کی۔
View more
Sat, 11 Apr 2020 15:38:33
منڈیا میں کے آر پیٹ تعلقہ کے بوکانکیرے میں آٹو رکشہ سے آنے والے تین نوجوانوں نے رات کے وقت چیک پوسٹ پر چوکسی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو یہ کہہ کر دھمکایا کہ وہ مسلم نوجوان ہیں اور انہیں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ اگر پولیس والوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور انہوں نے چھولیا تو پھر پولیس والوں کو یہ بیماری لاحق ہوجائے گی، اس لئے انہیں چپ چاپ چیک پوسٹ سے گزرنے دیا جا
View more
Sat, 11 Apr 2020 12:30:07
کرناٹک میں کورونا وائرس کے 10نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی متاثر ہونے والوں کی تعداد نے دوہری سنچری کے عدد کو پار کردیا ہے۔
View more
Sat, 11 Apr 2020 12:11:32
زی نیوز نے اروناچل پردیش میں کورونا سے تبلیغی جماعت کے 11متاثرین کی خبر کو انسانی بھول قرار دیتے ہوئے معافی طلب کی ہے۔ جمعیۃ علمائے ہند نے زی نیوز کے اسکرین شاٹ جاری کر کے یہ اطلاع دی ہے۔
View more
Sat, 11 Apr 2020 11:39:14
کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ریاست حکومت نے کرناٹک میں شہریوں کے لئے ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کی طرف سے جاری ایک سرکلر کے مطابق سے پہلے محکمہ نے جو حکم جاری کیا تھا کہ تمام کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں وہ واپس لے لیا گیا ہے۔
View more
Sat, 11 Apr 2020 11:14:01
ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کو جانکاری دیتے ہوئے نہایت حیرت انگیز معلومات فراہم کی ہیں۔ حکومت نے کرناٹک نے ریاستی ہائی کورٹ کو رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ ماہ اپریل کے اواخر تک کورونا ائرس کے انفیکشن سے متاثرین کی تعداد 10/ ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy