Sun, 12 Apr 2020 16:54:56
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ہفتہ کے روز سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں کے ساتھ ایک مختصر تصادم آرائی کے بعد جائے موقع سے ایک لائٹ مشین گن اور بارود تیار کرنے لئے استعمال میں لایا جانے والا مواد بر آمد کیا۔
View more
Sun, 12 Apr 2020 16:51:11
اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے شکاپور کےرہنےوالے ایک ڈاکٹر کی کورونا وائرس سے دہلی کے ایک اسپتال میں موت ہوگئی ہے۔ جس کے بعد نرسنگ ہوم اور اسپتال کو مکمل طور سے سیل کردیا گیاہے۔
View more
Sun, 12 Apr 2020 16:48:36
تلنگانہ اسٹیٹ ہیلت اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، الکٹرانکس اینڈ کمیونکیشنس (آئی ٹی ای اینڈ سی) ڈپارٹمنٹس نے حیدرآباد کے ایک اسٹارٹ اپ اے ڈبلیو ایس، سسکو اینڈ کوئنٹلا کے اشتراک کے ذریعہ ایک ایپ تیار کیا ہے تاکہ شہریوں کو کوویڈ 19 سے متعلق مؤثر معلومات فراہم کی جاسکیں۔
View more
Sun, 12 Apr 2020 16:42:15
پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد جہاں 18 لاکھ کی جانب گامزن ہے وہیں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور اب امریکہ وہ ملک ہوگیا ہے جہاں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
View more
Sun, 12 Apr 2020 16:38:00
امریکہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہو رہی ہیں اور صحت کا بہترین نظام رکھنے والا یہ ملک بھی اس مہلک وائرس کے آگے بے بس نظر آتا ہے۔
View more
Sun, 12 Apr 2020 16:28:46
ریاست میں بروزہفتہ کوروناوائرس کے 8نئے معاملات درج کئے گئے،اس کے ساتھ کوروناوائرس سے متاثرہونے والوں کی تعداد بڑھ کرریاست میں 215ہوگئی ہے،
View more
Sun, 12 Apr 2020 16:19:00
مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے تبلیغی جماعت پر ہونے والی کارروائیوں کے حوالہ سے کہا ہے کہ ملک کے تمام شہریوں کے ساتھ ایک ہی طرح کا سلوک ہونا چاہیے،
View more
Sun, 12 Apr 2020 16:09:10
کورونا وائرس (كووڈ -19) کی وبا کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کے پیش نظر ٹھپ پڑے ملک کو دوبارہ پٹری پر لانے کے مقصد سے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام مرکزی وزراء پیر سے اپنے دفاتر میں آکر کام کریں گے اور ان کے ساتھ ساتھ وزارتوں اور محکموں کے اعلی افسران بھی دفاتر میں آئیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy