Tue, 14 Apr 2020 09:55:13
منگلورو کے مضافات میں واقع چمبوگُڈے کے رہائشی ایک شخص میں کورونا وائرس پوزیٹیو نکلنے کے بعد اس علاقے کے عوام سے اپنا طبی معائنہ کروانے کے لئے رکن اسمبلی یوٹی قادر نے مسجد کے مائک سے اپیل کی۔
View more
Tue, 14 Apr 2020 09:50:45
کیرالہ سے جڑنے والی منگلورو کی سرحد پر کڑی چوکسی برتی جارہی ہے اور سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد ریاستی حکومت کے حکم کے مطابق چیک پوسٹ پرپولیس کے ذریعے دستاویزات کا جائزہ لینے اور ڈاکٹروں کی طرف سے مریضوں کی طبی جانچ کرنے کے بعد ہی ایمرجنسی علاج کی ضرورت والے عام مریضوں کو منگلورو میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔
View more
Tue, 14 Apr 2020 00:32:29
آج پیر ریاست کرناٹک کے مختلف علاقوں سے کورونا کے 15 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس میں تین کورونا کے مریضوں کا تعلق ہبلی۔دھارواڑ سے ہیں۔ ایسے میں خبر ملی ہے کہ ان تین میں سے ایک کورونا مریض کا رابطہ ضلع اُترکنڑا کے یلاپور سے جا ملا ہے۔
View more
Mon, 13 Apr 2020 23:29:20
کرناٹک کے میڈیکل ایجوکیشن منسٹر ڈاکٹر کے سدھاکر اُس وقت تنازعے میں گھر گئے جب ان کی ایک سوئمنگ پول میں تیرنے کی تصویرسوشیل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر سدھاکر اپنے بچوں کے ساتھ تیراکی میں مصروف ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تنازعہ میں گھرنے کی بات معلوم ہوتےہی موصوف نے متعلقہ تصویر کو سوشیل میڈیا سے ہٹادیا، مگر اُس وقت تک وہ تنازعے میں گھر چکے تھے۔
View more
Mon, 13 Apr 2020 22:31:36
کورونا وائرس کو لے کربھٹکل والوں کے لئے کاروار سے پھر ایک بار بڑی راحت کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے خبردی ہے کہ کل منگل کو کاروار نیوی اسپتال پتنجلی سے چار لوگ کورونا سے صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہورہے ہیں۔ اور ظاہر ہے کہ ان چاروں کا تعلق بھٹکل سے ہے۔
View more
Mon, 13 Apr 2020 22:07:13
کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت کی ملک گیر مہم کے تحت ملک کے باشندوں کو آگے کی حکمت عملی سے آگاہ کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی منگل کی صبح دس بجے ایک بار پھر ہم وطنوں سے خطاب کریں گے۔
View more
Mon, 13 Apr 2020 22:00:50
کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہر ریاست میں جگہ جگہ کوارنٹائن سنٹر بنائے گئے ہیں تاکہ مشتبہ اور کورونا پازیٹو مریضوں کو صحت مند لوگوں سے الگ رکھ کر وائرس پر قابو پایا جا سکے۔
View more
Mon, 13 Apr 2020 21:29:13
کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں ہنگامی حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مذہبی تقریبات اور عبادات پر بھی کئی طرح کی پابندیاں لگ چکی ہیں۔
View more
Mon, 13 Apr 2020 20:35:15
کورونا وائرس کی وجہ سے جو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اس میں لوگوں کو گھر سے نکلنے پر سخت پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے عوام کے لئے ضروری اخراجات کے لئے بینکوں سے رقم نکالنے میں دشواری پیش آرہی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy