Thu, 16 Apr 2020 05:23:54
مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک توسیع دیے جانے کے بعدنظر ثانی شدہ ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت پورے ملک میں ریل اور ہوائی ٹریفک کے ساتھ ساتھ تمام طرح کے پبلک ٹرانسپورٹ پر پہلے کی طرح ہی پابند یا ں عائد رہیں گی -
View more
Wed, 15 Apr 2020 23:59:02
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور چیئرمین بل گیٹس نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کے مسلسل بڑھتے کیسز کے درمیان امریکہ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ روکنے کے فیصلہ کو خطرناک قرار دیا ہے۔ گیٹس نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ اس عالمی صحت کے بحران کے دوران ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنا خطرناک ہے۔
View more
Wed, 15 Apr 2020 23:54:41
جموں و کشمیر یونین ٹریٹری انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ریڈ زون قرار دیئے جانے والے علاقوں میں 100 فیصد لاک ڈاؤن نافذ رہے گا اور ایسے علاقوں کے چاروں اطراف لوگوں کی نقل و حرکت کے لئے مکمل طور پر سیل رہیں گے۔
View more
Wed, 15 Apr 2020 23:49:45
ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے، لیکن یوگی راج میں پابندیوں کے درمیان بھی جرائم پیشہ بے لگام ہیں۔
View more
Wed, 15 Apr 2020 23:45:40
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ خلیجی ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے کام کاج ٹھپ ہو گیا ہے اور وہاں پھنسے ہوئے ہزاروں ہندوستانی سنگین بحران میں ہیں، لہذا خصوصی طیارے بھیج کر ان لوگوں کو واپس لانا چاہیے۔
View more
Wed, 15 Apr 2020 23:42:03
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ وہ غریب کو ذہن میں رکھ کر فیصلے نہیں لیتے جس سے ہر بار غریبوں کو ہی گہری چوٹ پہنچتی ہے۔
View more
Wed, 15 Apr 2020 23:37:03
ممبئی کے ساکی ناکہ میں خیرانی روڈ پر جامع مسجد اہل حدیث کی جانب سے شروع کیے گئے 'کوئی بھوکا نہ سوئے' مشن کے تحت ہر روز کم از کم 800 افراد کو کھانا مہیا کیا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 15 Apr 2020 23:32:41
کانگریس نے کہا ہے کہ 21 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ریل گاڑیاں چلنے کی خبر وائرل ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھر جانے کے لئے سڑکوں پر آگئے جس سے ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن پر غیر معمولی صورت حال پیدا ہوگئی۔
View more
Wed, 15 Apr 2020 23:25:31
ملک بھر میں کورونا وائرس وباء کی روک تھام کے لئے حکومت مختلف سطحوں پر اقدامات کررہی ہے اور اس کے عملاً نفاذ کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy