Sun, 19 Apr 2020 11:11:08
اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں راشن کی دکان پر چاول لینے لئے گئی خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ شمیمہ بانو نامی خاتون راشن کی قطار میں دھوپ میں گھنٹوں رہی اور اس کے بعد غش کھا کر گر گئی۔
View more
Sun, 19 Apr 2020 10:55:24
20؍اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلہ کے خلاف مچے زبردست گھمسان کے بعد آخر کار ایڈی یورپا حکومت نے یو ٹرن لیتے ہوئے ٹو وہیلرس پر بندش ہٹانے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن موجودہ حالت میں برقرار رہے گا اور مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد ہی اس میں کوئی تبدیلی ہوگی۔
View more
Sun, 19 Apr 2020 10:46:03
اروندھتی رائے نے جمعہ17 اپریل کو ڈوئچے ویلے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں خبردار کیا کہ اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکی کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں اس وبائی مرض کی آڑ میں جو صورت حال پیدا ہو رہی ہے، اس پر پوری دنیا کو نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
View more
Sat, 18 Apr 2020 22:41:20
ملک بھر میں کوویڈ -19 بیماری کے پسِ منظر میں حزبِ اختلاف جماعت کانگریس کے قائد راہل گاندھی کی جانب سے پیش کیے گئے خیالات اور نظریے کو مثبت، قابل عمل اور قابل تقلید قرار دیتے ہوئے شیو سینا نے اس "گاندھی وچار" کو ملک بھر میں پھیلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی نے یہ بتا دیا ہے کہ مصیبت کے وقت اپوزیشن کا کیسا کردار ہونا چاہیے اور اسے کس طرح اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔
View more
Sat, 18 Apr 2020 22:30:08
بھٹکل میں آج سنیچر کو شدت کی گرمی کے چلتے رات قریب نو بجے اچانک بادلوں کی گرج کے ساتھ بجلی گری جس کے نتیجے میں تعلقہ کے ہیبلے پنچایت کے کوکنیر میں ایک درخت کو آگ لگ گئی۔
View more
Sat, 18 Apr 2020 22:27:11
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 991 نئے کیسز درج کیے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 14 ہزار 378 تک پہنچ گئی
View more
Sat, 18 Apr 2020 22:21:52
اترپردیش کے ضلع فتح پور کی کلیان پور تھانہ پولیس نے جمعہ کے روز تفتیش کے دوران ایک نجی ایمبولینس سے 70 گرام اسمیک (نشیلی اشیاء) برآمد کر کے ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدہ اسمگلر کا نام رام سنگھ بتایا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 18 Apr 2020 22:07:04
کیرالہ کی وزیر صحت کے کے شیلجا نے ہفتے کے روز کہا کہ ریاست نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے سخت محنت کی ہے جس کا پھل اب مل رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy