Sun, 21 Jun 2020 11:52:12
کرناٹک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 416 لوگوں کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ۔ جب کہ ریاست بھر میں مزید 9 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
View more
Sun, 21 Jun 2020 11:15:13
آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت ریاستی وزیرا علیٰ میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیاگیا کہ نجی غیر امدادی اسکولوں میں خدمات انجام دے رہے اساتذہ اور عملے کو حکومت کی طرف سے مارچ مہینے سے باقاعدہ اسکول شروع ہونے تک ہر ماہ دس ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے۔
View more
Sun, 21 Jun 2020 01:15:26
کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (کمس) اسپتال کے کوویڈ وارڈ میں ایڈمٹ جملہ 37 لوگوں میں سے آج سنیچر کو چھ لوگوں کو صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اس طرح اب کاروار اسپتال میں کوویڈ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کم ہوکر 31 ہوگئی ہے۔
View more
Sun, 21 Jun 2020 00:06:20
دبئی سے بھٹکل لوٹنے والے 184 مسافروں میں سے اب تک 123 لوگوں کو سات دن کورنٹائن مکمل کرنے پر اور اُن کی رپورٹ نیگیٹو آنے پر ہوم کورنٹائن میں گھر بھیجا گیا ہے، ایک خاتون کی رپورٹ پوزیٹو آنے پر اُسے کاروار کمس اسپتال روانہ کیا گیا ہے، اس طرح اب چارٹرڈ فلائٹ سے آئے ہوئے باقی بچے 60 لوگوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
View more
Sat, 20 Jun 2020 23:05:18
میزورم میں آٹھ سالہ بچے سمیت مزید دس افراد کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ ان نئے کیسوں سے ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 140 ہوگئی ہے۔
View more
Sat, 20 Jun 2020 23:02:40
شیوسینا کی نائب لیڈر پرینکا چترویدی نے ہفتے کے روز کہا کہ مرکز کو چین کے اس دعوے کا جواب دینا چاہئے کہ اس کی لداخ میں وادی گلوان پر خودمختاری ہے۔
View more
Sat, 20 Jun 2020 22:57:39
مدھیہ پردیش کے چھنڈواڑہ میں انٹر کے امتحان میں نقل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں امتحان دینے والے طلباء بغیر کسی خوف کے نقل کرتے نظر آ رہے ہیں۔
View more
Sat, 20 Jun 2020 22:54:30
فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریا نے ہفتے کے روز کہا کہ ایئر فورس ہدف کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy