Sat, 27 Jun 2020 17:52:04
ریاستی حکومت نے26جوان کی شب میں 13 اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے پولیس محکمے میں اہم رد و بدل کیا ہے۔
View more
Sat, 27 Jun 2020 17:47:58
لاک ڈاؤن کی وجہ سے کویت میں پھنسے ہوئے162 مسافروں کو لے کرانڈیگو ایئر لائنس کا جو چارٹرڈ طیارہ آج شام 6.05 منٹ پر منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترنے والا تھا،
View more
Sat, 27 Jun 2020 17:44:43
سورتکل مضافات کے رکن اسمبلی کا لڑکا کووِڈ سے متاثر پائے جانے کے بعد ان کے گھر کو سیل ڈاؤن کیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سابق ایم ایل اے کا لڑکابنگلورو میں مقیم تھا۔ جب وہ منگلورو واپس پہنچاتو اس کی جانچ کرنے پر رپورٹ پوزیٹیو آگئی ہے، جس کے بعد اسے وینلاک ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 27 Jun 2020 17:39:05
تعلقہ کے الال شہر میں واقع پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو کووِڈ 19کا مرض لاحق ہوگیا ہے، جسے علاج کے لئے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 27 Jun 2020 00:21:44
مینگلور میں جمعہ کو ایک ہی دن کورونا کے 33 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ آج 34 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آج جن لوگوں میں کورونا کے اثرات پائے گئے ہیں اُن میں 15 لوگ دمام (سعودی عربیہ) اور قطر سے لوٹے تھے اور انہٰیں منگلور میں کورنٹائن کیا گیا تھا۔ جبکہ دیگر لوگ دوسرے کوویڈ۔19 مریضوں کے ابتدائی رابطے میں رہنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ آج جن 33 لوگوں کی رپورٹ پ
View more
Sat, 27 Jun 2020 00:05:27
کلمانجے گاؤں میں ڈاکہ زنی اور لوٹ کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں لٹیرے گھر والوں کو رسیوں سے باندھنے کے بعد لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی اڑا لے گئے۔
View more
Fri, 26 Jun 2020 23:43:25
تعلقہ کے مضافاتی علاقہ میں سڑک پر ایک کار میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے شعلے بھڑک اٹھے اور جب تک فائر بریگیڈ والے موقع پر پہنچتے کار جل کر خاک ہوچکی تھی۔ مگر خوش قسمتی سے کار میں سوار تمام لوگ دھواں دیکھتے ہی کار سے باہر نکل آئے اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بال بال بچ گئے۔
View more
Fri, 26 Jun 2020 23:39:14
کورونا وباء کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ایس ا یس ایل سی امتحانات کا سلسلہ کل شروع ہوا تو جنوبی کینرا میں کُل 29,032طلبہ کو امتحان دینا تھا، لیکن ڈی ڈی پی آئی کے ذرائع کے مطابق جملہ 1,658طلبہ غیر حاضر رہے اورصرف 27,374 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy