Thu, 25 Jun 2020 19:42:10
ضلع اُترکنڑا میں آج پھر کورونا کے نو معاملات سامنے آئے ہیں جس میں منڈگوڈ تعلقہ کے تبیتن کالونی کے 32 اور 27 سالہ شخص اور اُترکھنڈا سے لوٹنے والی ایک 16 سالہ لڑکی کی شامل ہے۔ ہلیال تعلقہ کی 25 اور 23 سالہ لڑکی، ہوناور سے 28 سالہ شخص، جوئیڈا سے 53 سالہ شخص، سرسی سے 55 سالہ شخص، دہلی سے ڈانڈیلی لوٹنے والا 50 سالہ شخص اور یلاپور سے 3 سالہ لڑکی کی بھی رپورٹ کورونا پوزیٹیو نکلی ہے۔
View more
Thu, 25 Jun 2020 15:15:26
فکروخبر فقہ شافعی اور اسلامی افکار کے اشتراک سے منعقدہ پندرہ روزہ آن لائن فقہی مسابقہ کی انعامی نشست منگل کو منعقد کی گئی جس میں پروگرام میں شریک ہونے والے 1212 مساہمین میں سے 90 لوگ انعامات کے مستحق قرار پائے۔
View more
Thu, 25 Jun 2020 14:32:18
کورونا وبا کے چلتے ملک بھر میں لگے لاک ڈاون کے بعد قریب تین ماہ کے طویل انتظار کے بعد آج 25 جون سے ایس ایس ایل سی امتحانات شروع ہوگئے جس کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے جاری رہنما ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل کیا جارہاہے۔
View more
Thu, 25 Jun 2020 12:28:38
سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو ریاست میں لاء اینڈ آرڈرکے معاملے میں یوپی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں نظم ونسق اپنی آخری سانسیں گن رہے ہیں۔
View more
Thu, 25 Jun 2020 11:25:08
ایس ایس ایل سی امتحانات کو موخر کرنے کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کرناٹک میں جمعرات سے ریاست بھر میں امتحانات منعقد ہو رہے ہیں۔ ثانوی تعلیم امتحانات بورڈ کی ڈائرکٹر وی سومنگلا نے بتایا کہ جمعرات تا 4 جولائی ایس ایس ایل امتحانانات انعقاد کیلئے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
View more
Thu, 25 Jun 2020 10:51:52
ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا اب سماجی سطح پر عوا م کے گھروں پر دستک دینے لگا ہے۔ خصوصاً بنگلورو شہر میں گزشتہ 4 دنوں سے کورونا بنگلورو شہر کے تقریباً تمام 198 وارڈس کو اب اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔
View more
Thu, 25 Jun 2020 10:15:33
کل شام تک جاری کی گئی طبی رپورٹ کے مطابق ضلع شمالی کینرا میں کورونا کے 10تازہ معاملے شامل ہیں جن میں بھٹکل کی ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہے۔
View more
Thu, 25 Jun 2020 09:50:34
لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ایس ایس ایل سی کے امتحانات آج سے شروع ہورہے ہیں جس کے پس منظرمیں ہر جگہ امتحانی مراکز کے باہر سخت حفاظتی بندوبست کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 25 Jun 2020 09:46:10
دنیا میں تپ دق انفکشن کے سب سے زیادہ 26.9 لاکھ معاملے ہندوستان میں ہیں اور اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے تپ دق انفکشن کے ہر ایک معاملے کو نشان زد کرنا ضروری ہے تاکہ ان کی بہتر جانچ اور علاج ہوسکے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy