Wed, 15 Jul 2020 12:12:02
ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہوتا جارہا ہے پچھلے 24 گھنٹوں میں 2496 افراد پوزیٹیو پائے گئے ہیں اور 87 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طرح متاثرین کی کل تعداد 44077 ہوگئی ہے۔
View more
Wed, 15 Jul 2020 11:44:03
ضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے عوام سے اپیل کی کہ بھٹکل میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر گھبرانے یا خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ کورونا پر قابو پانے کے لئے اس کی علامات ظاہرہوتے ہی اس کا علاج کرنے کی ضرورت ہے۔ بھٹکل میں کورونا کے بڑھتے واقعات اور کورونا سے تین لوگوں کی موت واقع ہونے کے بعد بھٹکل کی صورتحال کا جائزہ لینے اور بھٹکل کے مختلف حکام سے بات چیت کے بع
View more
Wed, 15 Jul 2020 11:34:07
سپریم کورٹ نے پورے ملک کے پرائیویٹ اور چیریٹیبل اسپتالوں میں کورونا وبا کے علاج کی قیمت باقاعدہ بنانے پر 16 جولائی کو عرضی گزاروں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے نمائندوں کے ساتھ مل بیٹھ کر ایک مسودہ تیار کرنے کی مرکز کو منگل کو ہدایت دی، تاکہ ریاستوں کو اس کے مطابق ہدایت دی جاسکے۔
View more
Wed, 15 Jul 2020 11:28:21
ورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان ، بہار حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی اعلان کر دیا ہے۔ حکومت نے آج ایک اعلی سطحی اجلاس کیا جس میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن اقدامات کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
View more
Wed, 15 Jul 2020 11:19:28
قومی دار الحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور لگاتار ساتویں دن منگل کو بھی نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ تھی۔
View more
Wed, 15 Jul 2020 11:14:03
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انہیں ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ میں واقع نارائنا سپر اسپیشلٹی اسپتال منتقل کر کے وہاں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔
View more
Tue, 14 Jul 2020 22:30:30
سعودی عرب میں حالیہ ایام میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ اور تشویش ناک کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور نئے کیسوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
View more
Tue, 14 Jul 2020 22:26:44
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں داخل ہونے کے خواہاں مسافروں کی لاک ڈاؤن کے دوران میں آمد کے موقع پر کووِڈ19 کی جانچ کے لیے لیزر سکریننگ کی جارہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy