Sat, 18 Jul 2020 11:26:29
بیماری کی علامات نہ رکھنے والے مریضوں کواب پرائیویٹ اسپتالوں میں اڈمٹ کرکے علاج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔فوری طورپر ایسے مریضوں کواسپتال سے ڈسچارج کرناہوگا۔اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری حکمنامہ جاری کرنے والے ہیں۔یہ اطلاع ریاستی وزیرمحصولات آراشوک نے دی۔
View more
Sat, 18 Jul 2020 11:22:11
ریاستی وزیر برائے میڈیکل تعلیم ڈاکٹر کے سدھاکر نے آج کہاکہ ریاست میں اب تک 9؍لاکھ 25؍ہزار کووڈ ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ اتنی مقدار میں ٹسٹ کے ساتھ کرناٹک ٹاپ 10؍ریاستوں میں شامل ہوگیا ہے۔
View more
Sat, 18 Jul 2020 11:18:44
اس سال کے شروع میں ملک کے دارالحکومت دہلی میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کی تحقیقات پر سوالات کھڑے کیے جانے لگے ہيں اور اسی سلسلے میں مختلف شعبوں کی نامور شخصیات نے منصفانہ تحقیقات کے لئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
View more
Sat, 18 Jul 2020 11:14:46
بھگوڑا کاروباری وجئے ملیا نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے آخری طریقہ کے طور پر ایک نئی چال چلی ہے- انہوں نے کہا ہے کہ وہ بینکوں کو 13960 کروڑ روپئے دینے پر راضی ہیں -
View more
Sat, 18 Jul 2020 11:10:04
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت کی خارجہ اور معاشی پالیسیوں کو انتہائی کمزور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا اس حکومت پرسے اعتماد ہل گیا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے چین کو لگا کہ یہی موزوں وقت ہے اور اس کا فائدہ اٹھاکر اس نے ہماری سرحدوں میں دراندازی کرنے کی ہمت کی -
View more
Sat, 18 Jul 2020 10:56:19
بنگلورو کے سب سے بڑے کووِڈاسپتال وکٹوریہ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے متعلق سامنے آنے والے اعداد و شمار کے ذریعہ رونگٹے کھڑے کردینے والی یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ جو مریض دوران علاج وینٹی لیٹر پر گئے ہیں، اُن میں سے97فیصد کی موت ہو چکی ہے-
View more
Sat, 18 Jul 2020 10:51:13
عید الضحیٰ کے لیے حکومت کی جا نب سے آج جاری کی گئی رہنما ہدایات کے مطابق فی الحال موجودہ مویشیوں کی منڈیاں بند ہی رہیں گی، اگر کوئی شہری جانور خریدنا چاہتے ہیں تو انہیں آن لائن یا ٹیلیفون کے ذریعہ خریداری کرنا ہوگی۔ اس ضمن میں ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے اپیل کی ہے کہ ریاست میں کوویڈ-19 کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال عید الضحیٰ سادگی سے منائیں۔
View more
Sat, 18 Jul 2020 00:45:50
بھٹکل کوویڈ کئیر سینٹرمیں ایڈمٹ 83 لوگوں میں سے آج جمعہ کو 64 لوگوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے، اسی طرح بھٹکل سرکاری تعلقہ اسپتال میں ایڈمٹ کورونا کے 14 لوگوں کو بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 17 Jul 2020 21:46:08
صوبہ آسام میں اقلیتوں کے سیاسی و سماجی حقوق کو خطرے میں ڈالنے والے صدارتی حکم نامہ برائے جدید حد بندی اور اس سے متعلق وزارت قانون کے ذریعہ مقرر کردہ کمیشن کی کارروائی کو جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں جاری ریلیز میں دی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy