Sun, 19 Jul 2020 13:43:09
قنوج میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر اتوار کے روز زبردست سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 5 افراد کی موت ہو گئی اور 18 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثہ میں کچھ لوگ معمولی طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 19 Jul 2020 13:33:34
ملک میں کورونا کا قہر عروج پر ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک دن میں ریکارڈ 38،902 معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 10.77 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ ملک میں گزشتہ چار دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 32 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جمعرات کو 32،695 ، جمعہ کو 34،956 اور ہفتہ کو 34،884 معاملات کی تصدیق ہوئی تھی۔
View more
Sun, 19 Jul 2020 13:25:18
ریاستی حکومت کے محکمہ صحت وخاندانی بہبودنے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ جن لوگوں کی کووِڈ جانچ رپورٹ نگیٹیو ہوگی ان کے فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔
View more
Sun, 19 Jul 2020 13:20:16
سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر غریبوں کی اندیکھی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت اس غفلت میں ہے کہ سب کچھ کنٹرول میں ہے ور جھوٹی تعریف میں بہک رہی ہے۔
View more
Sun, 19 Jul 2020 13:17:17
بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے نتیش حکومت پر ریاست میں کورونا متاثرین کے اعداد و شمار چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے پھیل رہے انفکشن سے اس بات کا مضبوط امکان ہے کہ بہار کووڈ-19 کا قومی ہی نہیں بلکہ عالمی ہاٹ اسپاٹ بننے کی جانب گامزن ہے۔
View more
Sun, 19 Jul 2020 13:14:13
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر اور لداخ میں جہاں نظر دوڑائی جائے وہاں عام آدمی تذبذب اور غیر یقینیت کا شکار ہے، تینوں خطوں کے طول و ارض میں بے چینی ہی بے چینی نظر آرہی ہے اور ہر جگہ لوگ اپنے اور اپنے وطن کے مستقبل کو لے کر مایوسی اور تشویش میں مبتلا ہے کیونکہ بقول ان کے نئی دہلی کے رویہ سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ مرکز کو جموں وکشمیر ک
View more
Sun, 19 Jul 2020 13:11:08
سپریم کورٹ کی جج کے طور پر اپنے آخری کام کے دن جج بھانومتی کا وہ درد باہر آگیا جب بچپن کے دنوں میں ان کے کنبہ کو برداشت کرنا پڑا تھا۔ جسٹس بھانومتی نے چھ دہائی پہلے کے اپنے بچپن کے دنوں کا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کنبہ بھی عدالتی نظام میں تاخیر سے انصاف ملنے اور پیچیدہ عدالتی عمل کا شکار ہوا تھا۔
View more
Sun, 19 Jul 2020 13:06:49
سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے مودی سرکار کا موازنہ دوسری عالمی جنگ کے دوران برطانیہ کے وزیر اعظم رہنے والےچیمبرلین سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح سے چین ہماری سرزمین پر قبضہ کر رہا ہے ، اسے دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ ملک کو مرکزی حکومت کی بزدلانہ کارروائی کی قیمت چکانی پڑے گی۔
View more
Sun, 19 Jul 2020 13:04:35
اترپردیش کے وکاس دوبے انکاؤنٹر معاملے کی خصوصی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والے ایک درخواست گزار نے ریاستی حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر سوال کھڑا کیاہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy