Sat, 25 Jul 2020 11:33:00
استنبول کی آیا صوفیہ گرینڈ مسجد میں 86 سال بعد کل نماز جمعہ ادا کی گئی۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز ادا کی۔ خطبہ جمعہ اور دعا کے دوران روح پرور مناظر دیکھے گئے جبکہ ترک وزیر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ایریاش نے خطبہ جمعہ تلوار تھام کر دیا۔
View more
Sat, 25 Jul 2020 11:22:16
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج ایک تقریب کےد وران ہندوستان کے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی حصولیابیوں و تعاون کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "نرسمہا راؤ کی مضبوط قیادت کے سبب ملک نے کئی چیلنجز کا مقابلہ کامیابی کے ساتھ کیا۔ ان کی حصولیابیوں اور کارکردگی پر پارٹی کو فخر ہے۔"
View more
Sat, 25 Jul 2020 11:17:39
سماج وادی پارٹی (ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش میں جرائم کے بڑھتے معاملات کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی واحد حصولیابی قرار دیتے ہوئے ریاست میں آئینی بحران کا دعوی کرتے ہوئے صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sat, 25 Jul 2020 11:07:04
انکولہ تعلقہ کے الگیری دیہات میں سی برڈ بحری اڈے کی طرف سے دوسرے مرحلے میں تعمیر کیے جارہے ایئر پورٹ احاطے میں عوام کے لئے سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کو ریاستی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔خیال رہے کہ بحری فوج کا یہ منصوبہ ریاستی حکومت کے اشتراک سے مکمل ہوگا۔
View more
Sat, 25 Jul 2020 10:58:48
ایک مقامی ٹی وی نیوز چینل کے ایڈیٹر کی شکایت پر ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں بھٹکل تعلقہ اسپتال کے ڈاکٹر سویتا کامت کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔
View more
Sat, 25 Jul 2020 00:13:05
دنیا بھر میں جہاں کورونا لاک ڈاون سے عوام پریشان ہیں اور زندگی کی رفتار کچھ زیادہ ہی تھم گئی ہے، لوگوں کو ایک ریاست سے دوسری ریاست جانا ہو تو کورنٹائن سے ہوکر گذرنا پڑتا ہے، ایسے میں لوگ اپنے اپنے گھروں میں نہیں تو کم ازکم اپنے اپنے علاقوں میں لاک ڈاون ہوکر رہ گئے ہیں، ایسے نا مصائب حالات میں آج کل بعض اداروں کی طرف سے آن لائن تقریبات، آن لائن میٹنگس اور عید ملن کے پروگرام وغیرہ منعق
View more
Fri, 24 Jul 2020 21:04:22
بی جے پی کے سینئر لیڈر و بابری مسجد انہدام کے ملزم لال کرشن اڈوانی نے جمعہ کو اس ضمن میں اسپیشل سی بی آئی کورٹ کے سامنے اپنا بیان درج کراتے ہوئے خود کو بےقصور بتایا۔
View more
Fri, 24 Jul 2020 21:00:58
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے گورنر کلراج مشرا سے کسی دباؤ میں نہ آنے اور اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو عوام گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کے لئے آگئے تو ہماری ذمہ داری نہیں ہوگی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy