Sun, 26 Jul 2020 18:51:05
ضلع اُترکنڑا میں کورونا پوزیٹیو کے معاملات میں آج بھی اضافہ درج کیا گیا ہے البتہ راحت کی بات یہ ہے کہ آج ہندسہ سو کے اندر ہی رہا۔ ویسے تو سرکاری طور پر آج اتوار کو 85 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس میں بھٹکل سے 11 اور ہوناور سے چار لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی بات کہی گئی ہے، مگر حقیقت میں بھٹکل میں آج 12 اور ہوناور میں 6 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو ہونے کی ت
View more
Sun, 26 Jul 2020 17:48:10
جنوبی کینرا کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی ممالک سے لوٹنے والے مسافروں کے لئے منگلورو پہنچنے کے بعد سرکاری طور پر 7دن ہوٹل یا لاڈج میں کوارنٹین رہنا لازمی ہے، جس کے دوران رپورٹ نگیٹیو آنے پر انہیں گھر بھیج دیا جائے گا اور پھر 7دن کے لئے گھروں میں کوارنٹین رہنا ہوگا۔
View more
Sun, 26 Jul 2020 13:16:04
بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی کے بیان کہ سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے اسپتال کیوں نہیں بنوائے پر ردِ عمل ظاہر کیا اور پوچھا ’’ آپ کی 15 سال کی سرکار میں ریاست کے اسپتالوں میں ’روئی اور سوئی‘ کے علاوہ اور کون سے آلات دستیاب ہیں؟‘
View more
Sun, 26 Jul 2020 13:11:28
وزیر مالیات اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے1992ء کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کچھ ٹویٹس کئے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹس میں یہ بتایا کہ عدالتی نظر ثانی کس صورت میں ممکن ہے۔
View more
Sun, 26 Jul 2020 13:08:51
شرامک ٹرینوں کے ذریعے کمائی کرنے اور منافع حاصل کرنے کے معاملے میں کانگریس اور بی جے پی میں ٹھن گئی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر بیماری کے وقت بھی کمائی کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اسے بحران کے اس وقت میں عوام کی نہیں صرف اپنے مفاد کی فکر ستا رہی ہے۔
View more
Sun, 26 Jul 2020 12:50:52
ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے اضافے کے درمیان پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران راحت کی بات یہ رہی کہ اس عرصے میں 36 ہزار سے زیادہ مریض انفیکشن سے پاک ہوئے جس کے نتیجے میں صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 8.85 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
View more
Sun, 26 Jul 2020 12:45:48
امریکہ میں لگاتار چوتھے روز بھی ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 24 جولائی کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ پونے 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔ یہ تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 196 رہی جو اب تک ایک دن میں وائرس کے شکار افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
View more
Sun, 26 Jul 2020 12:38:10
21ویں کرگل وجے دیوس کے موقع پر ملک بھر میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت متعدد لیڈران نے ملک کے محافظوں کو سلام پیش کیا۔
View more
Sun, 26 Jul 2020 11:47:54
کووِڈ مریضوں کے مسائل کو حل کرنے میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اورضلع انتظامیہ کی طرف سے ہونے والی کوتاہیوں کا معاملہ کسی ایک ضلع تک محدود نہیں ہے۔جیسے ہمارے ضلع شمالی کینرا میں بدنظمی اور خاص کرکے جانچ رپورٹ بہت تاخیر سے ملنے یا کبھی کبھار غلط رپورٹس آنے کی جو شکایات عوام کو ہورہی ہیں ویسا ہی کچھ معاملہ دوسرے اضلاع کا بھی ہے۔اس کی ایک مثال چکمگلورو کے واقعے میں مل رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy