Sat, 25 Jul 2020 21:30:30
عالمی وبا کووڈ۔19 کے اتر پردیش میں بڑھتے معاملات کے تئیں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے ٹیسٹنگ کی رفتار میں اضافہ اور کووڈ اسپتالوں کی سہولیات پر دھیان دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sat, 25 Jul 2020 21:27:35
سماجو ادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش کے ضلع کانپور میں مغویہ سنجیت یادو کے قتل کے معاملے میں پولیس کے طرز عمل پر شبہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو صاف کرنا چاہیے کہ پولیس کو اس حساس معاملے میں قدم اٹھانے سے کون روک رہا ہے۔
View more
Sat, 25 Jul 2020 21:24:02
جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی اکثریت امن پسند، بہت ہی محنتی اور ذہین ہیں۔
View more
Sat, 25 Jul 2020 21:19:48
بہار میں یوں تو 10 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں لیکن گوپال گنج میں پشتہ ٹوٹ جانے کے بعد کئی بلاکوں کی حالت خراب ہو گئی ہے۔
View more
Sat, 25 Jul 2020 21:12:33
سعودی عرب میں مقیم عازمین حج کا پہلا کارواں جمعہ کو مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ وزارت حج و عمرہ کے اعلی عہدیداروں نے محکمہ شہری ہوابازی کے تعاون سے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ جدہ پر قصیم سے آنے والے عازمین حج کا خیرمقدم کیا۔
View more
Sat, 25 Jul 2020 20:56:32
سماجی کارکن و صحافی شاہنواز بدر قاسمی نے انسانی ہمددی کی بنیادپر اہل خیر حضرات اور سماجی وفلاحی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بہار کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے آگے آئیں کیوں کہ اگر بروقت ان کی مدد نہیں کی گئی تو لاکھوں لوگوں کی جان خطرہ میں پڑجائے گی،جس کے نقصانات کااندازہ لگانامشکل ہے۔اس وقت بہار میں جہاں کورونا کاقہر چل رہاہے وہیں دوسری طرف سیلاب کی لہر نے لاکھوں عوام کو متاثرکردیاہے جس س
View more
Sat, 25 Jul 2020 20:48:18
نیشنل ہائی وے 66پر اُلال پُل پر نیتراوتی ندی میں کو د کر خود کشی کرنے کی وارداتوں میں مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے اس پر حفاظتی جالی لگوانے کا مطالبہ عوام کی جانب سے کیا جارہا تھا۔گزشتہ سال جولائی میں ’کافی ڈے‘ کے مالک سدھارتھ کی خودکشی کے بعد اس مطالبے میں شدت آگئی تھی اور سرکاری طور پر یہاں باڑھ لگانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
View more
Sat, 25 Jul 2020 20:09:55
گذشتہ ہفتہ 18 جولائی کو جو 174 مسافر دمام(سعودی عربیہ) سے مینگلور پہنچے تھے، اُس میں سے سات دنوں کا کورنٹائن مکمل کرکے اُترکنڑا کے قریب 75 مسافر آج بھٹکل پہنچ گئے، مگر مسافروں نے شکایت کی ہے کہ مینگلور میں ان کا کورونا ٹیسٹ نہیں لیا گیا ہے اور ٹیسٹ لئے بغیر ہی انہیں بھٹکل میں مزید سات دنوں کے کورنٹائن پر بھیج دیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy