Mon, 03 Aug 2020 11:29:33
متحدہ عرب امارات نے لیبیا سے متعلق ترکی کے بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ترکی کو کہا ہے کہ وہ عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سلطنت عثمانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اب اس دور کی طرح کا رویہ اختیار نہیں کر سکتا۔
View more
Mon, 03 Aug 2020 11:20:18
سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا نے کورونا وبا کے خلاف لڑائی میں حکومت بہار کو پھسڈی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب وقت ملنے کے باوجود بھی حکومت اس سنگین صورت حال میں لوگوں کے لئے معقول انتظام کرنے میں ناکام رہی ہے۔
View more
Mon, 03 Aug 2020 11:17:43
مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کووڈ۔19 کے انفیکشن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 921 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 33535 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 23550 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ سرگرم معاملوں کی تعداد 9099 ہے۔
View more
Mon, 03 Aug 2020 11:14:26
عرب خطے میں جدت پسندی، دانشمندی، اعتدال پسندی، بقائے باہمی اور تیل کی دولت سے مالا مال متحدہ عرب امارات نے براکہ نیوکلیائی پاور پلانٹ کو فعال کردیا ہے
View more
Mon, 03 Aug 2020 11:09:39
ايمسٹرڈيم کے مغربی حصے ميں بوس اين لومرپلائن چوراہے پر کھڑی عمارہ الگ ہی دکھائی ديتی ہے۔ اس نے برقع پہن رکھا ہے، جو بارش ميں بھيگ چکا ہے۔ عمارہ کہتی ہے، ''لوگ سمجھتے ہيں کہ يہ برقع ميں اپنے خاوند کے کہنے پر پہنتی ہوں مگر جب ميں نے برقع پہننا شروع کيا، اس وقت ميں غیر شادی شدہ تھی۔‘‘ عمارہ کے بقول برقع پہننے والوں کو 'دشمن‘ کے طور پر ديکھا جاتا ہے۔
View more
Mon, 03 Aug 2020 00:28:45
کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے ٹویٹ کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اُن کی کوویڈ۔19 رپورٹ آج اتوار کو پوزیٹیو پائی گئی ہے۔ رات قریب 11:30 بجے ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ویسے تو وہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پر احتیاطاً اسپتال میں ایڈمٹ ہوگئے ہیں۔
View more
Sun, 02 Aug 2020 22:24:03
ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راحت کی بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ 51 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، تاہم اس دوران 54،736 نئے کیسز سانے آنے سے متاثرین کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
View more
Sun, 02 Aug 2020 22:19:14
ریاست کرناٹک کے ضلع گدگ کی ایک خاتون نے کووڈ 19 وباء کے درمیان ٹی وی کے ذریعے کلاس جاری رکھنے کے کرناٹک حکومت کے فیصلے کے بعد اپنے بچوں کے لئے ٹیلی ویژن سیٹ خریدنے کے لئے اپنا "منگلسوتر" فروخت کر دیا۔
View more
Sun, 02 Aug 2020 22:11:45
مکہ مکرمہ میں حجاج کرام آج دوسرے مناسک کی تکمیل کے بعد بیت اللہ کا طواف الوداع کررہے ہیں اوراس کے بعد وہ سعودی عرب میں اپنے اپنے آبائی علاقوں یا اقامت گاہوں کی جانب روانہ ہوجائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy