Thu, 13 Aug 2020 11:29:35
70 سالہ تاریخ میں چکبالاپور ضلع ایس ایس ایل سی امتحانات میں ریاست میں اول مقام جو حاصل کیا ہے۔ یہ ہمارے لئے بہت خوشی کی بات ہے۔ مگر اس سے اوپر جا نہیں سکتے مگر اس مقام کو بچائے رکھنا ہی ہمارے لئے ایک چیلنج ہے۔اس سلسلے میں ضلع کے افسروں کو توجہ دینا ضروری ہے۔
View more
Thu, 13 Aug 2020 11:21:17
کرناٹک میں کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہر گزرتے لمحے اور دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ریاست میں ایک ہی دن کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد 7،883 ریکارڈ کی گئی ہے۔
View more
Thu, 13 Aug 2020 11:07:58
بنگلورو میں سوشل میڈیا پر ڈالے گئے پوسٹ کو لے کر ہوئے تشدد میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں، ریاستی حکومت نے اس پورے تشدد کو منصوبہ بند بتایا ہے۔ اس تشدد میں کئی عوامی جائیداد کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
View more
Thu, 13 Aug 2020 11:04:52
منگلورو ایئر پوررٹ بیرونی ممالک سے لوٹنے والے مسافروں کے لئے جنوبی کینرا ضلع انتظامیہ نے نئے قوانین وضع کیے ہیں اور ان پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
View more
Thu, 13 Aug 2020 10:56:53
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل بنگلور کے ڈی جے ہلی میں ہونے والی پولیس فائرنگ اور توہین مذہب اسلام اور بدامنی کے الزام میں ایک شخص کو پکڑنے میں پولیس کی ناکامی کی پارٹی شدید مذمت کرتی ہے۔
View more
Thu, 13 Aug 2020 10:52:20
یاد گیر سے روزگار کی تلاش میں بنگلورو پہنچ کر مزدوری کے ساتھ تعلیم حاصل کر تے ہوئے ایس ایس ایل سی امتحان میں 616مارکس حاصل کر نے والے مہیش نامی طالب علم کوریاستی وزیر برائے پرائمری و سکینڈری تعلیم سریش کمار نے خود اس کی جھو نپڑی میں پہنچ کر تہنیت پیش کی۔
View more
Thu, 13 Aug 2020 10:47:57
ٹرافک کے دوران ہی وھیلنگ کر رہے 4نو جوانوں کو بیٹ رائن پو رہ پو لیس نے گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار شدہ نو جوانوں کی شناخت ہنو منت نگر کے چندن(21)،للیت(21)،شری نگر کے سومنت(20) اور وینا ئے(27) کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Thu, 13 Aug 2020 10:44:33
دو پہیہ والی گاڑیوں کی چوری کر رہے چور کو گرفتار کر کے سنٹرل کرائم برانچ(سی سی بی) پو لیس نے 3.20لاکھ روپئے مالیت کی 7مو ٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔ملز م کی شناخت تبریز پاشاہ کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Thu, 13 Aug 2020 10:40:12
ٹوٹل اسٹیشن سروے کی رپورٹ سے دوگنا نقصان بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) کے افسروں سے ہی ہو نے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy