Sat, 15 Aug 2020 11:57:01
پی ایم نریندر مودی نے آج چین اور پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ ہندوستان کی طرف نگاہ اٹھانے والوں کو مناسب جواب دیا جائے گا اور لداخ میں دنیا نے اس کی جھلک دیکھی ہے۔ پی ایم مودی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے پرچم کشائی کے بعد ملک سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے جوش و جذبے سے لبریز ہے۔
View more
Sat, 15 Aug 2020 11:52:03
زیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی حفاظت میں اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنے والے ہندوستان کے سپوتوں کے ساتھ ساتھ آج ملک بھر کے کورونا وائریرز کو بھی خراج عقیدت پیش کی اور سیلیوٹ کیا ۔
View more
Fri, 14 Aug 2020 22:07:58
سپریم کورٹ نے جمعہ کو چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے اور چار سابق چیف جسٹس کے خلاف توہین آمیز ریمارکس معاملہ میں معروف وکیل پرشانت بھوشن کو سزا سنائی۔
View more
Fri, 14 Aug 2020 21:56:59
11 اگست کی رات پیش آئے تشدد کے واقعات کے بعد شہر کے ڈی جے ہلی ، کے جی ہلی اور کاول بیسندرا علاقوں میں حالات پوری طرح قابو میں آچکے ہیں ۔ احتیاطی طور پر ان علاقوں میں حفاظتی انتظامات مزید پختہ کردئے گئے ہیں ۔
View more
Fri, 14 Aug 2020 21:49:01
وزارت دفاع نے کورونا وبا کے تناظر میں یوم آزادی کی تقریبات میں لال قلعہ پر جھنڈا لہرانے کے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور اس بار مہمانوں کو دو گز کی دوری پر ماسک کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا۔
View more
Fri, 14 Aug 2020 21:41:51
کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کی آگ ابھی ٹھنڈی بھی نہیں ہوئی کہ ریاست کے چکمنگلورو میں آدی شنکراچاریہ کے مجسمہ کی چھت پر عید میلاد النبی کا جھنڈا پائے جانے سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ یہ جھنڈا بارش کی وجہ سے بھیگا ہوا تھا اور اسے جمعرات کے روز شنکراچاریہ کے مجسمہ پر بنی چھتری پر رکھ دیا گیا تھا۔
View more
Fri, 14 Aug 2020 21:38:05
راجستھان میں چل رہے گھمسان کے درمیان گزشتہ روز پائلٹ کے گہلوت خیمہ میں واپسی اور سیاسی بحران کے خاتمہ کے بعد جمعہ کے روز گہلوت حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔
View more
Fri, 14 Aug 2020 21:33:04
یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں 926 پولس اہلکاروں کو پولس میڈل سے نوازا گیا ہے، جن میں سے 215 پولس اہلکاروں کو بہادری کا میڈل، 80 اہلکاروں امتیازی کاموں کے لیے صدر جمہوریہ کا تمغہ اور 631 اہلکاروں کو خصوصی خدمات کے لیے صدرجمہوریہ کے تمغے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy